• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تلبینہ کے فوائد. ۔

شمولیت
جولائی 18، 2017
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے علاج
تلبینــــــــــــــــــــــــــــہ
نبوی ٹانک
رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے الله کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں۔
تلبینہ کیا ہے؟
تلبینہ دودھ ، جو (بارلے) اورکھجور کی کھیر ہے۔ جو اپنے اندر بیش بہا خصوصیات لیے ہوئے ہے۔یہ ایک مکمل غذا ہے جو ناشتے میں کھائی جا سکتی ہے۔ اس کا مستقل استعمال حیرت انگیز فوائد دیتا ہے۔
تلبینہ کے فوائد*
خون کی کمی دور ہوتی ہے:
ایک سے ڈیڑھ ما ہ میں ہیموگلوبن کو جسم کی ضرورت کے مطابق بڑھاتا ہے۔
وزن میں اضافہ ہوتا ہے:
کمزور لوگوں کے لئے تلبینہ بہت مفید ہے۔ روزانہ استعمال سے جسم کی کمزوری دور کرکے وزن میں اضافہ کرتا ہے۔
ذہنی کمزوری:
پڑھنے والے بچوں کے لیے تلبینہ بہترین ہے۔ جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ ذہن کو بھی تیز کرتا ہے۔ جو بچے اپنا سبق یاد کرتے ہیں اور بھول جاتے ہیں۔ تلبینہ کے استعمال سے ان کا حافظہ تیز ہو جاتا ہے۔
بیماروں کے لیے:
بیمار لوگوں کے لیے جو بالکل بستر سے اٹھ بھی نہ سکتے ہوں ، تلبینہ بہترین ہے۔ یہ غذا کمزوری کو دور کرکے چلنے پھرنے کے قابل بناتی ہے۔

بوڑھے لوگوں کے لیے:
بوڑھے لوگوں کے لیے تلبینہ بہترین ہے۔ جو لوگ کمزوری کی وجہ سے اٹھ بیٹھ نہیں پاتے ان لوگوں کو کھانا کھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ایسے لوگوں کے لیے تلبینہ کی کھیر نہایت مفید ہے۔
تلبینہ کی کھیر صبح کے ناشتے کے ساتھ لیں ۔ یہ ناصرف فائدہ مند ہے بلکہ خوش ذائقہ بھی ہوتی ہے۔
تلبینہ بنانے کی ترکیب*
اشیاء:
دودھ ۲ کلو
جو(چھلا ہوا) 200 گرام
کھجور 15 سے20 رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں
یا شہد آدھا کپ یاحسب ذائقہ

*ترکیب:*
۔دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔
۔ ہلکی آنچ پر25 منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
۔ جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔
۔ میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔
۔کھیر کی طرح بن جائے گی۔
۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
(کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)
نوٹ:
اگر جَو کا آٹا نہ ملے تو جَو کا دیسی دلیہ اتنی ہی مقدار میں لیں‘ ڈبے والا نہ ہو دیسی دلیہ ہو۔ *حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں رسول الله ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔‘‘* (ابن ماجہ)
اسی مسئلے پر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ایک روایت میں اسی واقعہ میں اضافہ یہ ہوا کہ جب بیمار کے لیے تلبینہ پکایا جاتا تھا تو تلبینہ کی ہنڈیا اس وقت تک چولہے پر چڑھی رہتی تھی جب تک وہ یا تو تندرست ہوجاتا۔اس سے معلوم ہوا کہ نیم گرم تلبینہ مریض کو مسلسل اور بار بار دینا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس کے جسم میں بیماری کا مقابلہ کرنے کی استعداد پیدا کرتا ہے۔’’حضرت عائشہ بیمار کیلئے تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ اگرچہ بیمار اس کو ناپسند کرتا ہے لیکن وہ اس کیلئے ازحد مفید ہے۔‘‘ (ابن ماجہ)
نوٹ
تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا‘ ٹانک بھی‘ دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن‘ ذہنی امراض‘ دماغی امراض‘ معدے‘ جگر ‘ پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔

اس پیغام کو صدقہ جاریہ کے طور پر شئر کریں جزاک اللہ خیرا
 
شمولیت
جولائی 18، 2017
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
جزاک اللہ خیر مولانا صاحب اللہ پاک آپ کے علم عمل صحت عمر میں برکت عطا فرمائے آمین.
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
دودھ ۲ کلو
جو(چھلا ہوا) 200 گرام
50 گرام " جو " کیلئے پونے دو لیٹر دودھ کی ضرورت ہوتی ہے
اور یہ گاڑھا نہیں بلکہ پتلا بنایا جاتا ہے اور اسی میں زیادہ فوائد ہیں کیوں ؟


کھجور 15 سے20 رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں
آپ خشک کھجور " چھوہارے" سے بنا رہی ہیں یا عام کھجور ؟ اگر عام کھجور استعمال کررہی ہیں تو کھجور کو بھگونے کی ضرورت نہیں ہے

۔کھیر کی طرح بن جائے گی۔
یہ گاڑھا نہیں بلکہ پتلا بنایا جاتا ہے اور اسی میں زیادہ فوائد ہیں کیوں ؟
اسکے لیۓ مندرجہ ذیل دلیل ہے

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تلبینہ كى تعريف ميں كہتے ہيں
" يہ ايسا كھانا ہے جو آٹے يا چھان سے بنايا جاتا ہے، اور بعض اوقات اس ميں شہد بھى ملايا جاتا ہے، اسے تلبینہ اس ليے كہتے ہيں كہ يہ سفيد رنگت اور پتلا ہونے ميں دودھ كےمشابہ ہے، اور جب يہ باريک اور پكا ہو تو زيادہ فائدہ مند ہے، نہ كہ گاڑھا اور كچا " انتہى.
ديكھيں: فتح البارى ( 9 / 550 )


۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
تلبینہ میں
1 - " جو " barley "کرش کیے ہوئے"
2 - "دودھ"
3 - " کھجور یا شہد "
ڈالا جاتا ہے اور ان تین کے علاوہ چوتھی کوئی چیز نہیں ڈالی جاتی ،اگر آپ صحیح تلبینہ بنانا چاہتے ہیں

نوٹ : اگر کسی کو کاجو،بادام ،پستہ ،الائچی اور دوسری چیزیں ڈال کر بنانا ہے اور اصل فائدے سے محروم رہنا ہے؟ تو یہ اسکی اپنی مرضی ہے پھر وہ اسے تلبینہ نہ کہے بلکہ اپنی بنائی ہوئی ڈش کا نام دے دے ،کیونکہ اہل علم نے مندرجہ بالا اشیاء کے علاوہ کوئی اور چیز نہ شامل کی ہے اور نہ ہی اسکا ذکر کیا ہے

اب میں وہ ترکیب بھی ذکر کردیتا ہوں جس طرح میں خود بناتا ہوں ،ان شاءاللہ
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
تلبینہ میں
1 - " جو " barley "کرش کیے ہوئے"
2 - "دودھ"
3 - " کھجور یا شہد "

ڈالا جاتا ہے اور ان تین کے علاوہ چوتھی کوئی چیز نہیں ڈالی جاتی ،اگر آپ صحیح تلبینہ بنانا چاہتے ہیں

50 گرام " جو " کیلئے پونے دو لیٹر دودھ کی ضرورت ہوتی ہے
اور یہ گاڑھا نہیں بلکہ پتلا بنایا جاتا ہے اور اسی میں زیادہ فوائد ہیں کیوں ؟

اسکے لیۓ مندرجہ ذیل دلیل ہے

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تلبینہ كى تعريف ميں كہتے ہيں

" يہ ايسا كھانا ہے جو آٹے يا چھان سے بنايا جاتا ہے، اور بعض اوقات اس ميں شہد بھى ملايا جاتا ہے، اسے تلبینہ اس ليے كہتے ہيں كہ يہ سفيد رنگت اور پتلا ہونے ميں دودھ كےمشابہ ہے، اور جب يہ باريک اور پكا ہو تو زيادہ فائدہ مند ہے، نہ كہ گاڑھا اور كچا " انتہى.
ديكھيں: فتح البارى ( 9 / 550 )

1- تلبینہ بنانے کا طریقہ کجھوروں کے ساتھ
50 گرام " جو " گرائنڈر میں کرش کر لیں اور 250 ملی لیٹر دودھ میں اسکو ڈال کر بھگو دیں ، اب باقی کے دودھ کو ابلنے کیلئے رکھ دیں

آپ کھجوریں گھٹلیاں نکال کر چھوٹی چھوٹی کٹ کرلیں اور 35 منٹ ابلنے پر ہی ڈال دیں اور 15 منٹ مزید پکائیں اور اس دوران وقتا فوقتا چمچ ہلا تیں رہیں تاکہ جل نہ جائے ،اور آپکا تلبینہ تیار ہے

2- تلبینہ بنانے کا طریقہ شہد کے ساتھ
50 گرام " جو " گرائنڈر میں کرش کر لیں اور 250 ملی لیٹر دودھ میں اسکو ڈال کر بھگو دیں ، اب باقی کے دودھ کو ابلنے کیلئے رکھ دیں

جب دودھ کو ابال آجائے تو آنچ درمیانی کردیں اور " جو " ملا دودھ اس میں ڈال کر چمچ سے مکس کرلیں اور اسے تقریبا 35 منٹ تک پکائیں اور اس دوران وقتا فوقتا چمچ ہلا تیں رہیں تاکہ جل نہ جائے،اب چولہا بند کردیں اور حسب ضرورت شہد ڈال کر مکس کرلیں اور آپکا تلبینہ تیار ہے

(شہد ڈال کر کبھی بھی اسے چولہے پر نہ پکائیں کیونکہ شہد کو گرم کرنے سے شہد کے فوائد ختم ہوجاتے ہیں)

اور بلاشک و شبہ جو كے كئى ايک فوائد ہيں، جو آج كى نئى سرچ سے ثابت ہوئے ہيں، اس ميں سے كچھ درج ذيل ہيں

كسٹرول كو كم كرتا ہے، اور دل كے ليے فائدہ مند اور اس كا علاج كرتا ہے، جلن اور شوگر اور بلڈ پريشر كا علاج ہے، اور يہ قولون كو نرم اور كم كرتا ہے، اور اسى طرح قولون كے سرطان كى كمى كا بھى باعث ہے يہ جو كى اہميت پر سرچ كرنے كے نتائج سے معلوم ہوتا ہے.

ليڈى ڈاكٹر صھباء بندق كہتى ہے ـ اس نے بھى سابقہ علاج اور اس كى تفصيل بيان كى ہے

اس طرح كے علاج ميں تلبینہ كے ساتھ بھى علاج كرنا دل كے امراض اور خون كے دوران كے بچاؤ كا باعث ہے، جبكہ يہ شريانوں كو سخت اور سكڑنے سے بھى بچاتا ہے ـ خاص كر دل كى مين شريانوں كے ليے ـ تو يہ سينہ كے درد اور ترى كےنقص اور دل كے عضلات كے سوراخ سے بچاتا ہے.

دل اور انتڑيوں كى ان بيماريوں سے دوچار لوگوں كے ليے تلبینہ فائدہ مند ہے كيونكہ اس ميں بہت سارے صحت كے فوائد پائے جاتے ہيں جو بڑى اہميت كے حامل ہيں اور ان كى مرض كى حالت ميں كمى كا باعث اور ممد و معاون ہيں،

اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے فرمان

" تلبينہ مريض كے دل كى راحت اور غم كم كرنے كا باعث ہے "

ميں بھى اس كا اعجاز ظاہر ہوتا ہے، يعنى كہ يہ مريض كے دل كى راحت كا باعث ہے "

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى زوجہ عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں كہ

" ان كے خاندان ميں سے كوئى فوت ہو جاتا تو اس كے ليے خاندان كى عورتيں جمع ہوتيں، اور اس كے گھر والے اور خاص لوگ رہ جاتے باقى سب چلے جاتے تو وہ تلبینہ كى ايک ہنڈيا پكانے كا حكم ديتى پھر ثريد بنا كر وہ تلبینہ اس پر انڈيل ديا جاتا،

پھر عائشہ رضى اللہ تعالى فرماتيں: اس كو كھاؤ، كيونكہ ميں نے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو فرماتے ہوئے سنا ہے

" تلبينہ مريض كے دل كو راحت ديتا ہے، اور كچھ غم كو ختم كر ديتا ہے "
صحيح بخارى حديث نمبر ( 5101 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 2216 )
انتہى



نوٹ : اگر کسی کو کاجو،بادام ،پستہ ،الائچی اور دوسری چیزیں ڈال کر بنانا ہے اور اصل فائدے سے محروم رہنا ہے؟ تو یہ اسکی اپنی مرضی ہے پھر وہ اسے تلبینہ نہ کہے بلکہ اپنی بنائی ہوئی ڈش کا نام دے دے ،کیونکہ اہل علم نے مندرجہ بالا اشیاء کے علاوہ کوئی اور چیز نہ شامل کی ہے اور نہ ہی اسکا ذکر کیا ہے

واللہ اعلم
 
Top