السلام علیکم
ہر ملک میں سیزن پر کوئی بھی ٹکٹ سستی نہیں ہوتی، بس اتنا ہے کہ مختلف ائرلائنز کی طرف سے کچھ معمولی سا فرق ہوتا ہے، جیسے سکول کی چھٹیاں ہوں، حج و عمرہ ہو یا کچھ مہینے ایسے ہیں جن میں سفر بہت زیادہ ہوتے ہیں ان میں ٹکٹیں مہنگی ہی ہوتی ہیں، مزید کچھ ممالک میں جمعہ ہفتہ اور اتوار سفر کا انتخاب میں بھی ٹکٹیں مہنگی ہوتی ہیں اور کچھ ممالک میں ان دنوں میں ان دنوں میں ٹکٹیں مہنگی ہوتی ہیں اسی طرح کچھ مہینے ایسے ہیں جن میں تمام ائرلائنز کی طرف سے سسٹی ٹکٹوں پر اشتہار لگنے شروع ہو جاتے ہیں، جب سفر بہت ہوتا ہے اور ائرلائنز آفر پیش کرتی ہیں تاکہ کسی بھی طرح پیسنجر باہر نکلیں۔ باقی سستی ٹکٹیں حاصل کرنا بھی ایک فن ہے جو ہر کوئی نہیں جانتا ماسوائے ان کے جو سال میں بےشمار ٹریولز کرتے ہیں اور میرے لئے بھی یہ کام بہت آسان ہے،
آپ بھی کوشش کریں تو آنلائن پر چیک کر لیا کریں بےشمار ایجنسیاں آپ کو آفر کریں گی جس پر گھبرائیں نہیں اور اس میں سے ایک سلیکٹ کر کے آنلائن خرید سکتے ہیں اس میں صرف اتنا ہے کہ یہ آنلائن ٹکٹ پر جو تاریخ آپ نے لکھائی ہے اسی میں جانا لازمی ہے ورنہ ریفنڈ نہیں ملتا ہاں اگر پہلا سفر ہی نہیں کیا تو اس صورت میں کچھ حصہ مل جاتا ہے اور یہی ٹکٹ کسی ٹریول ایجنسی سے خریدیں گے تو پھر معمولی فیس کاٹ کے باقی سری رقم واپس مل جاتی ہے اور اگر تاریخ بھی بدلنی ہو تو بڑی ایجنسیاں فری میں تاریخ بدل دیتی ہیں اور چھوٹی ایجنسی والے کچھ معاوضہ لیتے ہیں۔
سستی ٹکٹ والوں کو اگر آپ کبھی ٹیسٹ کے لئے فون کریں تو ریٹ وہی ہو گا جو وہ دے رہے ہوتے ہیں اور اگر آپ انہیں سستی ایڈورٹائزنگ کا پوچھیں تو وہ آپ کو بےشمار ایسے اعتراضات بتائیں گے کہ آپ کا اسی قیمت پر خریدنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔
باقی آپ جو آفر پیش کر رہے ہیں وہ ہمارے بھائیوں کو ان سے بھی رابطہ کرنا چاہئے۔اس میں ایک مشکل ہے کہ اشتہار میں آئی اے ٹی اے کا کہیں ذکر نہیں، میری رائے اضافی معلومات کے لئے ہے۔
والسلام