اللہ تعالی ہمارے بھائی کو اپنی رحمت اور فضل سے شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے..آمین!
عن عائشة رضي الله عنها قالت: "كان النبي صلى الله عليه وسلم يعوذ بعضهم يمسحه بيمينه اذهب الباس رب الناس واشف انت الشافي، لا شفاء إلا شفاؤك، شفاء لا يغادر سقما"،
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (اپنے گھر کے) بعض لوگوں پر دم کرتے وقت اپنا داہنا ہاتھ پھیرتے (اور یہ دعا پڑھتے تھے) «أَذْهِبِ البَاسَ رَبَّ النَّاسِ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لاَ شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا» ”تکلیف کو دور کر دے اے لوگوں کے رب! اور شفاء دے، تو ہی شفاء دینے والا ہے، شفاء وہی ہے جو تیری طرف سے ہو ایسی شفاء کہ بیماری ذرا بھی باقی نہ رہ جائے۔ (صحيح البخاري 5057 )
______________
عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: "من عاد مريضا، لم يحضر اجله فقال عنده سبع مرار: اسال الله العظيم، رب العرش العظيم، ان يشفيك، إلا عافاه الله من ذلك المرض".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص کسی شخص کی عیادت کرے تو اس کے پاس سات مرتبہ یہ دعا پڑھے: «أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ، » ”میں عظمت والے اللہ جو عرش عظیم کا مالک ہے سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تم کو شفاء دے“ تو اللہ اسے اس مرض سے شفاء دے گا“۔ (سنن ابي داود 3106 وسنن الترمذي )
ــــــــــــــــــــــــــــــ