• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تمام انبیاء کرام علیھم السلام اور رسولوں نے سب سے پہلے اپنی اپنی قوموں کو عقیدہ توحید

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
تمام انبیاء کرام علیھم السلام اور رسولوں نے سب سے پہلے اپنی اپنی قوموں کو عقیدہ توحید کی دعوت دی۔ (اہل توحید)
جزاکم اللہ خیرا بھائی!
یہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا کہ انبیاء کرام﷩ نے اپنی اپنی قوموں کو اول وآخر عقیدہ توحید کی دعوت دی یا دوسرے الفاظ میں انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کا خلاصہ صرف ایک اللہ کی عبادت اور شرک کا ردّ تھا، فرمان باری ہے: ﴿ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ﴾ ... سورة النحل: 36 کہ ’’ہم نے ہر امت کی طرف رسول بھیجا کہ (اے لوگو!) اللہ کی عبادت اور طاغوت سے بچو۔‘‘
والله اعلم

ویری سوری اہل توحید بھائی! میں آپ کی پوسٹ کا جواب دینا چاہ رہا تھا، غلطی سے جواب کی بجائے ایڈیٹنگ کا بٹن پریس ہوگیا اور آپ کی پوسٹ ہی تبدیل ہوگئی، جو کافی قیمتی تھی، اور اس میں کافی دلائل بھی آپ نے ذکر کیے تھے، اگر آپ کے پاس اس کا ڈرافٹ موجود ہو تو دوبارہ پوسٹ کر دیں، میں اپنا جواب اس کے نیچے ذکر کر دوں گا، ان شاء اللہ! (انس نضر)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا انس بھائی جان
میں خود حیران ہوں کہ میرا تھریڈ کدھر گیا اور یہ باتیں تو میں نے لکھی ہی نہیں جو میری آئی ڈی سے شو ہو رہی ہیں۔خیر کوئی بات نہیں بھائی جان میں دوبارہ پوسٹ کر دیتا ہوں میرا یہ تھریڈ صراط الہدی فورم پر ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام انبیاء کرام علیھم السلام اور رسولوں نے سب سے پہلے اپنی اپنی قوموں کو عقیدہ توحید کی دعوت دی۔

1) حضرت نوح علیہ السلام
"ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا انہوں نے کہا،اے برادران قوم!اللہ تعالیٰ کی بندگی کرو۔اس کے سوا تمہارا کوئی الہ نہیں ہے میں تمہارے حق میں ایک ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔"(سورہ اعراف،آیت نمبر 59)

2)حضرت ہود علیہ السلام
"اور قوم عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہود کو بھیجا ،انہوں نے کہااے برادران قوم!اللہ تعالیٰ کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی الہ نہیں سو کیا تم نہیں ڈرتے۔"(سورہ اعراف،آیت نمبر 65)

3)حضرت صالح علیہ السلام
"اور قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا انہوں نے کہا،اے برادران قوم !اللہ تعالیٰ کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی الہ نہیں ہے تمہارے پاس رب کی طرف سے کھلی دلیل آگئی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی تمہارے لئے ایک نشانی ہے،لہذا اسے چھوڑ دو کہ اللہ تعالیٰ کی زمین میں چرتی پھرے اس کو برے ارادے سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک درد ناک عذاب تمہیں آلے گا۔"(سورہ اعراف ،آیت نمبر 73)

4)حضرت شعیب علیہ السلام
4)"اور مدین والوں کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا،انہوں نے کہا اے برادران قوم!اللہ تعالیٰ کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی الہ نہیں،تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح دلیل آگئی ہے لہذا وزن اور پیمانے پورے کرو لوگوں کو ان کی چیزوں میں گھاٹا نہ دو اور زمین میں فساد برپا نہ کروجبکہ اس کی اصلاح ہو چکی اسی میں تمہاری بھلائی ہے اگر تم واقعی مومن ہو۔"(سورہ اعراف،آیت نمبر85)

5)حضرت ابراہیم علیہ السلام
"اور ابراہیم نے اپنی قوم سے کہا ،اللہ کی بندگی کرو اور اسی سے ڈرو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانو،تم اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جن کی عبادت کر رہے ہو وہ تو محض بُت ہیں اور تم ایک جھوٹ گھڑ رہے ہو۔در حقیقت اللہ تعالیٰ کے سوا جن کی تم پرستش کرتے ہو وہ تمہیں رزق تک دینے کا اختیار نہیں رکھتے(لہذا)اللہ تعالیٰ سے رزق مانگو اور اُسی کی بندگی کرو اور اسی کا زکر ادا کرو،اُسی کی طرف تم بلائے جانے والے ہو۔(سورہ عنکبوت،آیت نمبر 16-17)

6)حضرت یوسف علیہ السلام
"اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جن کی تم بندگی کر رہے ہو وہ اس کے سوا کچھ نہیں ہیں کہ بس چند نام ہیں جو تم نے اور تمہارے آباءواجداد نے رکھ لئے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے کوئی سندنازل نہیں کی،فرمانروائی صرف اللہ ہی کی ہے،اس کا فرمان ہے کہ تم سب سوائے اس کے کسی اور کی عبادت نہ کرو،یہی دین درست ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔" (سورہ یوسف ،آیت نمبر 40)

7)حضرت عیسی علیہ السلام
"حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے لہذا اُسی کی تم عبادت کرو یہی سیدھا راستہ ہے۔"(سورہ زخرف،آیت نمبر 64)

8)حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
"اے محمد ﷺ!کہہ دیجیئے میں تو بس خبردار کرنے والا ہوں کہ کوئی معبود نہیں مگر اللہ عالیٰ جو یکتا ہے سب پر غالب ۔آسمانوں اور زمین کا مالک اور ان سارہ چیزوں کا مالک جو ان کے درمیان ہیں وہ زبردست بھی ہے اور بخشنے والا بھی۔"(سورہ ص،آیت نمبر 65-66)

9)دیگر تمام انبیاء کرام اور رسل علیھم السلام
"ہم نے تم سے پہلے جو رسول بھی بھیجا ہے اس کو یہی وحی کی ہے کہ میرے سوا کوئی الہ نہیں ،پس تم لوگ میری ہی بندگی کرو۔"(سورہ انبیاء،آیت نمبر 25)

کسی نبی نے اللہ تعالیٰ کے سوا اپنی یا کسی دوسرے کی بندگی کی دعوت نہیں دی۔
"کسی انسان کا یہ کام نہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے کتاب،حکمت اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ تعالیٰ کے بجائے تم میرے بندے بن جاو وہ تو یہی کہے گا کہ سچے ربانی بنو جیسا کہ اس کی کتاب کی تعلیم کا تقاضا ہے جسے تم پڑھتے اور پڑھاتے ہو۔"(سورہ آل عمران،آیت نمبر 79)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
تمام انبیاء کرام علیھم السلام اور رسولوں نے سب سے پہلے اپنی اپنی قوموں کو عقیدہ توحید کی دعوت دی۔ (اہل توحید)
جزاکم اللہ خیرا بھائی!
یہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا کہ انبیاء کرام﷩ نے اپنی اپنی قوموں کو اول وآخر عقیدہ توحید کی دعوت دی یا دوسرے الفاظ میں انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کا خلاصہ صرف ایک اللہ کی عبادت اور شرک کا ردّ تھا، فرمان باری ہے: ﴿ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ ﴾ ... سورة النحل کہ ’’ہم نے ہر امت کی طرف رسول بھیجا کہ (اے لوگو!) اللہ کی عبادت اور طاغوت سے بچو۔‘‘
والله اعلم!
 
Top