اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
"آج ہمارے آفس میں ایک ورکر عجیب و غریب لباس پہن کر آئی تھی۔۔مجھے تو دیکھ دیکھ کر کچھ ہو رہا تھا۔۔توبہ اتنا مختصر اور تنگ لباس"وہ اچانک مجھ سے مخاطب ہوئی۔
وہ خود بھی تنگ اور مختصر لباس ہی پہنتی تھی مگر جب اسے ہی برا معلوم ہوا تو وہ لباس کیسا ہو گا؟میں اپنی سوچ میں گم تھی۔
"میں بھی جینز پہنتی ہوں مگر وہ اتنی تنگ تو نہیں ہوتی"اس نے جینز کو کھینچ کر اس کے "کھلے"" ہونے کی ناکام تصدیق کروائی۔بلاشبہ وہ "اتنی" تنگ تو نہیں تھی مگر اسے"کھلا" کہنا سراسر زیادتی تھی۔"ہم تو اسے بار بار دیکھ رہے تھے۔لڑکیوں کا آفس ہے مگر پھر بھی اتنا برا محسوس ہو رہا تھا۔۔ویسے۔۔میں اسے برا کہہ رہی ہوں نجانے مجھے کتنے برا کہتے ہوں گے؟"اس کے چہرے پر شرمندگی اور پھیکی سی مسکراہٹ در آئی۔
میرے دل کی چغلی کس نے کھائی تھی۔۔مجھے علم نہیں ہو سکا۔بس ایک لمحے کو رنگ بدلا"اور میں جو اپنی نظر میں بہت نیک پروین بنی رہتی ہوں۔مجھے جانے کتنے برا کہتے ہوں گے؟؟اللھم اغفرلنا"
خیالات سے نکلی تو وہ ابھی بھی وہی تذکرہ کر رہی تھی"توبہ۔۔توبہ۔۔کیا پہن آئی تھی۔آفس میں ایسے لباس کی اجازت نہیں مگر پھر بھی پہن آتی ہے"
"مجھے زیادہ تو سمجھ نہیں اتنا ضرور سوچتی ہوں کہ ہم اتنے ارزاں کیوں ہو جاتے ہیں کہ ہر حق دارا ور نا حق کے سامنے نمائش کے لیے پیش ہو جائیں؟اللہ سبحانہ وتعالٰی نے جو حیثیت ہمیں دی تھی اور اپنی حیثیت جو آج ہم نے خود بنائی ہے۔۔شو پیس اور کھلونا۔ہر کوئی جی خوش کرے۔ابھی تو وہ فیمیل ورکرز میں تھی۔۔وہ آفس آئی بھی تھی اور ابھی جانا بھی تھا۔۔کس کس نے اسے دیکھ ہو گا؟ابھی آپ لڑکیاں اسے باربار دیکھ رہی تھیں۔۔چاہے اچھی نظر سے یا بری نظر سے تو باہر مرد کیوں نہیں دیکھیں گے؟جب وہ عورتوں کے لیے فتنہ ہے تو مردوں کے لیے کیا ہو گی؟شائد کوئی نگاہ شوق سے دیکھے گا،بری نگاہ سےدیکھےیا عبرت پکڑنے کے لیے یا استغفراللہ کہہ کر بے حیائی پر خطبہ دینے لیے۔۔شیطان ہر ایک کے ساتھ لگا ہے۔۔وہ چاہےخوبصورت نہ بھی ہو لیکن شیاطن اسے مزین کر کے پیش کرے گا"
"یونی ورسٹی کے دور میں اور آفس کی ا بتدا میں ،میں بھی میک اپ کر کے جاتی تھی مگر پھر مجھے خود ہی اچھا نہیں لگا کہ یہ میں کیا اور کیوں کر رہی ہوں؟اب میں ایسے ہی چلی جاتی ہوں بس اللہ جسے ہدایت دینا چاہیں۔۔"بارش کاپہلا قطرہ!
"کہاوت ہے کہ عورت عورت کی دشمن ہے۔جی ہان عورت عورت کی دشمن ہی ہے۔۔اب جو اتنے مردوں نے دیکھا ہو گا۔کسی کی بیوی خوب صورت نہ ہوئی تو گھر جا کرجھگڑےگا کہ باہر تو ایسی اور ایسی ہوتی ہیں۔جھگڑا بڑھتے بڑھتے گھرانے کی تباہی کا باعث اور جھگڑے کا باعث وہ ایک عورت۔میں کئی ایسے دین دار و بے دین گھرانوں کو جانتی ہوں جہاں کزنز اور بہنوں سے اس لیے جھگڑا ہوتا تھا کہ میرے میاں کے سامنے نہ آیا کرو،بعد میں ہمارے گھر میں لڑائی ہوتی ہے۔سو سمپل!کل کلاں کو اس لڑکی کی بہن گھر آ کر بتائےکہ اس کا خاوند کسی خوبصورت لڑکی سے شادی کر رہا ہے اور مجھے طلاق دے رہا ہے۔وہ اپنےبہنوئی کو لاکھ گالیاں دے گی اور خوب برا بھلا کہے گی بلکہ اس کی اس خوبصورت لڑکی سے رابطہ کر کے اسے ذلیل کرنے کی بھی کوشش ہو گی۔اور وہ خود کتنے گھرانوں کی تباہی کا باعث ہے،اس سےلاعلم ہے اور اگر اسے پتا چلے کہ اپنی بہن کی سوکن وہ خود ہے ۔اس کا بہنوئی اس کی خوبصوری کی بناپر اس سے شادی کر رہا ہے تو پھر اس کا حال کیا ہو گا؟؟اسے یہ تو بہت پسند ہے کہ کوئی مرد اس کی خوبصورتی کی بنا پر اس سے شادی کرے تو پھر بہنوئی بھی تو مرد ہے ۔۔آخر کیا ہے؟؟"وہ ایک لمحے کو ٹھٹھکی۔۔با ت کرتے کرتے میں خود بھی ٹھٹھک گئی تھی۔"اور اگر بہن یا کزن یہ کہہ دے کہ میرے میاں کے سامنے نہ آؤ تو جان بوجھ کر آئیں گی کہ وہ حسد کرتی ہے۔۔بس مجھ سے جلتی ہے۔ایک عزیزہ جھگڑ جھگڑ کر اپنے صاحب سے کوئی بات منوا رہی تھیں۔میں نے ناراض ہو کر تعجب سے کہا کہ یہ آپ کیا کر رہی ہیں؟تو انہوں نے جس کٹیلے لہجے میں مجھے جواب دیا تھا۔مجھے آج تک نہیں بھولا'میں ایسی نہیں تھی۔جب میاں صاحب ہی کزنز کی تعریف فرمائیں کہ فلاں کو دیکھا ہے کیسے رو رو کر،جھگڑ جھگڑ کر،ضد کر کے بات منواتی ہے تومجھے بھی یہ کام کرنا پڑے گا۔۔میں نہیں چاہتی کہ میرے میاں کو میرے علاوہ کوئی عورت اچھی لگے۔"عور ت تو "عورہ" ہوا کرتی ہے۔۔سراسر پردہ۔۔رہن سہن۔۔ہنسی۔۔قہقہہ سب عورہ!!مجھے دعا بہن کی بات شدت سے یاد آرہی ہے کہ پردہ وہ ہو کہ جسے دیکھ کر نگاہیں پلٹ جائیں،جھک جائیں ۔بسا اوقت کسی معاملے میں سختی پر کوئی مجھے برا بھلا کہہ بھی جائے تو مجھے پریشانی نہیں ہوتی کہ میں نہیں چاہتی کہ کسی معاملے کی وجہ سے میرے ساتھ ایسا کچھ بھی ہو۔۔ہم آج جو کریں گے،کل وہی کاٹیں گے۔میں نہیں چاہتی کہ کوئی غیر محرم کسی معاملے میں میری تعریف کرے۔۔معاملہ سراہنے اور شخصیت سراہنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔۔جب میں نہیں چاہتی کہ میرا کوئی محرم کسی غیر خاتون کی تعریف کرے تو مجھے کیا یہ زیب دیتا ہے؟آج گھر گھر جھگڑے ہیں۔وجہ معلوم ہے؟
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُم بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴿٤١﴾الروم
ترجمہ:خشکی اور تری میں لوگوں کے اعمال کے سبب فساد پھیل گیا ہے تاکہ خدا اُن کو اُن کے بعض اعمال کا مزہ چکھائے عجب نہیں کہ وہ باز آجائیں۔
کبھی جانے انجانے میں ہم سے یہ ہو جاتا ہے۔۔یہ اسی کا صلہ ہے۔۔برائی مہربانی اپنا حال سدھار کر اپنا مستقبل محفوظ کیجیے۔صرف خوب صورتی نہیں بلکہ بسا اوقات ہم اپنی دین داری اور اعلیٰ اخلاق سے دوسروں کو فتن میں مبتلا کرتے ہیں "اجی میرا پردہ۔۔میں تو 3 دن میں قران مجید مکمل کر لیتی ہوں۔۔میں باتونی۔۔میری خوش مزاجی" اور دوسرے صاحب دعووں کے پیمانہ لگائے بغیر جھٹ گھر جا کر غصہ کریں گے۔۔للہ! اپنے دین کو خالص کیجیے۔اپنے معاملات پر نظر ثانی کیجیے۔۔اپنی اور اپنی بہنوںکی ہدایت کی دعا ضرور کیا کریں۔
کہا جاتا ہے کہ عورت سیپ میں بند موتی ہے اور موتی اتنی آسانی سے نہیں ملا کرتا،،۔۔اس کا حق دار صرف اور صرف عقلمند ماہر جوہری ہی ہوا کرتا ہے۔۔اپنےآپ کو موتی سمجھیے آپ کا حصول اتنا آسان نہیں ہونا چاہیے۔۔صرف صرف اور صرف عقل مند،ماہر اور حق دار جوہری!