کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,385
- پوائنٹ
- 995
کتاب کا نام:
مصنف:
ناشر:
ٹائٹل:
تبصرہ:
تواترعملی وحیلہ جدلی
مصنف:
ابو محمد بدیع الدین راشدی رحمہ اللہ
ناشر:
مکتبہ الدعوۃ السفیۃ مٹیاری سندھ
ٹائٹل:
ڈاؤنلوڈ لنکاللہ تعالیٰ نے انسان ذات کی ہدایت کےلیے اپنی طرف سے آفاقی پیغام پیغام ہدایت دے کر انبیاء کرام ورسل عظام کو مبعوث فرمایا جنہوں نےاس تعلیم کے اصول ومبادی کی توضیح وتشریح فرمائی اور اس میں کسی اور کی آراء وقیاس کے دخل کے تمام راستے مسدود کردیئے تاکہ کوئی بھی دین متین میں اپنی من مانی تاویلیں نہ کرسکے۔
یہی سبب ہے کہ جب بھی دین متین وشریعت محمدیﷺ میں اس قسم کی اخل اندازیاں ہوئیں تو اہل حق علماء ان کی بیخ کنی کےلیے میدان کارزار میں اتر آئے اوران کا قلع قمع کرکے ہی دم لیا ۔
اللہ تعالیٰ جزائے خیردے شیخ العرب والعجم سید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ کو کہ جنہوں نے مسعود بی ایس سی کےاس مصنوعی مذہب اور اس کے اصولوں کا قلع قمع کیا ۔اور خصوصاً اس تواتر عملی کو 31 وجوہات سے رد کیا ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو شاہ صاحب مرحوم کےلیے نجات اور ہمارے لیے ہدایت کا ذریعہ بنائے۔آمینزیر تبصرہ کتاب تواتر عملی وحیلہ جدلی شیخ بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ نے مسعود بی ایس سی کے جواب میں لکھا جنہوں نے ایک اصول تواتر عملی نامی وضع کرکے وضع الیدین بعدالرکوع والوں کو ہدف تنقید بنایا ۔جبکہ وہ خود کتاب صلواۃ المسلمین اور تفہیم الاسلام وغیرہ میں اس اصول کی تردید کرچکے ہیں۔