لوگو کثرت سے استغفار کرو اگر کوئی بہت ہی زیادہ مصروف ہے جس کے پاس وقت نام کی کوئی چیز ہی نہیں اسے بھی چاہئیے کہ کم سے کم دن میں سو بار استغفار ضرور کرے پانچوں نمازوں کے ساتھ ٢٠ بیس بار بھی کر لیا جائے تو با آسانی ہو جائے گا اور اس کے فوائد ؟ ہماری سوچ سے بہت زیادہ بڑھ کر ہیں دلیل
حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے کسی نے قحط سالی کی شکایت کی۔
فرمایا: استغفار کرو،
دوسرے نے تنگدستی کی شکایت کی،
فرمایا: استغفار کرو،
تیسرے آدمی نے اولاد نہ ہونے کی شکایت کی،
فرمایا: استغفار کرو،
چوتھے نے شکایت کی کہ پیداوارِ زمین میں کمی ہے،
فرمایا: استغفار کرو،
پوچھا گیا کہ آپ نے ہر شکایت کا ایک ہی علاج کیسے تجویز فرمایا؟
تو انہوں یہ آیت تلاوت فرمائی:
واضح ہے کہ استغفار پر اللہ تعالیٰ نے جن جن انعامات کا اس آیت میں اعلان فرمایا ہے تو ان چاروں کو انہی کی حاجات درپیش تھیں، لہٰذا حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے سب کو استغفار ہی کی تلقین فرمائی۔
کیوں نہ ہم بھی استغفار کو اپنا معمول بنا لیں
"استغفر اللہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم و اتوب الیہ —