• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید آپ کے دل میں کیسے راسخ ہوگی

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
توحید آپ کے دل میں کیسے راسخ ہوگی
توحید کی لغوی تعریف:
توحید(وحد)کامصدر لفظ (واحد)سےمشتق ہے، چنانچہ کہا جاتا ہے (وحد)اس کو ایک قرار دیا،(أحدہ)اسے ایک کردیا، (متوحد)اکیلا تنہا۔​
توحید کی شرعی تعریف:
اللہ سبحانہ وتعالی کو اس کی ربوبیت ، الوہیت ، اچھے ناموں اور بلند صفات میں یکتا اور تنہا قرار دینا اور محمد ﷺ کی رسالت اور آپ کے خاتم النبین ہونے پر ایمان رکھنا اور اللہ کی جانب سے آپ جو شریعت لے کرآئے اس کی پیروی کرنا۔​
توحید سے کیامراد ہے؟

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کہا:وہ توحید جس کو تمام تر انبیاء لیکر آئے وہ اس بات کوشامل ہے کہ کلمہ لا الہ الا اللہ کی گواہی خالص اسی ایک اللہ کی عبادت، اسی پر توکل، اسی کے لئے دوستی ، اس کی خاطر دشمنی، اور اسی کے لئے ہر عمل انجام دے کر صرف ایک اللہ کے لئے الوہیت کوثابت کیاجائے، اور واضح رہے کہ توحید سے مراد صرف توحید ربوبیت نہیں ہے، ہر وہ عمل جو توحید سے جڑا ہوا نہ ہو اللہ کے یہاں اس کاکوئی بھی وزن نہیں ہے۔
اللہ تعالی نے فرمایا: مَثَلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّہِمْ اَعْمَالُہُمْ كَرَمَادِۨ اشْـتَدَّتْ بِہِ الرِّيْحُ فِيْ يَوْمٍ عَاصِفٍ۝۰ۭ لَا يَقْدِرُوْنَ مِمَّا كَسَبُوْا عَلٰي شَيْءٍ۝۰ۭ ذٰلِكَ ہُوَالضَّلٰلُ الْبَعِيْدُ۝۱۸
‘‘ان لوگوں کی مثال جنہوں نے اپنے پالنے والے سے کفر کیا، ان کے اعمال مثل اس راکھ کے ہیں جس پر تیز ہوا آندھی والے دن چلے ، جوبھی انہوں نے کیااس میں سے کسی چیز پرقادر نہ ہوں گے، یہی بہت بڑی گمراہی ہے’’۔
توحید کو سیکھنے کاحکم:
ہرمسلمان مرد و عورت پر توحید کاسیکھنا فرض عین ہے ، اللہ تعالی نے فرمایا: فَاعْلَمْ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ۝۰ۭ وَاللہُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوٰىكُمْ۝۱۹ۧ
‘‘ سو (اے نبی ﷺ) آپ یقین کرلیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگا کریں، اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے حق میں بھی ، اللہ تم لوگوں کے آمدورفت کی اور رہنے سہنے کی جگہ کو خوب جانتا ہے’’۔(محمد:۱۹)​
 
Top