• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید اور شرک سے واقفیت ضروری ہے لاعلمی کوئی عذر نہیں

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
583
ری ایکشن اسکور
187
پوائنٹ
77
توحید اور شرک سے واقفیت ضروری ہے لاعلمی کوئی عذر نہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شیخ عبدالرحمن ابو بطین رحمہ اﷲ کہتے ہیں:

تعجب ہے کہ بعض لوگ ایسے بھی ہیں کہ جب ان کے سامنے کوئی شخص کلمہ کا معنی بیان کرتا ہے کہ اس کے معنی میں اگر اﷲ کی وحدانیت کا اثبات ہے تو شرک کی نفی بھی ہے تو لوگ اس شخص کی باتوں پر اعتراض کرتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمیں اس بات کا مکلف نہیں بنایا گیا ان لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ اس توحید کی معلومات رکھنے کے پابند ہیں جس کے لیے انسانوں اور جنوں کو پیدا کیا گیا ہے تمام رسولوں کو بھیجا گیا ہے تاکہ اس توحید کی طرف لوگوں کو دعوت دیں اور شرک کی حقیقت بھی جان لیں جس کے مرتکب کی بخشش نہیں ہوگی اور نہ ہی اس سے لاعلمی کا عذر قبول کیا جائے گا۔ نہ ہی اس میں کسی کی تقلید جائز ہے اس لیے کہ یہی تو اسلام میں بنیاد ی چیز ہے۔

(عقیدۃ المؤحدین رسالۃ الانتصار الحزب الموحدین: ۱۶)

شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اﷲ فرماتے ہیں:

جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ یہی وہ توحید ہے جو نماز روزہ سے بھی زیادہ فرض ہے اور قیامت میں اﷲ ان کی بخشش کرے گا جو موحد بن کر آیا ہوگا اور جو توحید سے لاعلم ہوگا اس کی بخشش نہیں ہوگی اگرچہ وہ کتنا ہی عبادت گزار کیوں نہ ہو آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ شرک ہی وہ عمل ہے جس کے مرتکب کو اﷲ بخشتا نہیں۔ اﷲ کے ہاں یہ قتل اور زنا سے بڑا گناہ ہے حالانکہ بعض لوگ اس کو اﷲ کے قرب کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

(الدررالسنیۃ: ۲۰/۷۷)

شیخ عبداﷲ بن عبدالرحمن ابو بطین رحمہ اﷲ کہتے ہیں :

اﷲ نے مخلوق پر اپنی اطاعت فرض کردی ہے اور اپنے رسول کی اطاعت کا انہیں حکم دیا ہے کہ وہ اپنے تنازعات میں کتاب وسنت کی طرف رجوع کریں علما کا اتفاق ہے کہ توحید اور رسالت میں تقلید جائز نہیں ہے۔

(الدررالسنیۃ: ۱۰/۳۹۹)

شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اﷲ فرماتے ہیں:

جب آپ کو یہ معلوم ہے کہ جب شرک عبادت کے ساتھ مل جائے تو عبادت کو فاسد کر دیتا ہے۔ عمل کو باطل کر دیتا ہے اور شرک کا مرتکب ہمیشہ کے لئے جہنمی بن جاتا ہے تو آپ کو یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ آپ پر سب سے زیادہ اہم ذمہ داری یہ ہے کہ شرک کے بارے میں معلومات کریں تاکہ اﷲ تعالیٰ آپ کو شرک کے اس شکنجے سے نجات دیدے۔

(الدررالسنیۃ : ۲/۲۳)
 
Top