• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توصیف حبیب ﷺ کبریا کی

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
919
پوائنٹ
125
توصیف حبیب ﷺ کبریا کی
توفیق ہے یہ مرے خدا کی

محبوبِ ﷺخدائے بحر وبر ہے
تزئین وجودِ خشک وتر ہے

وہ جس کا جہاں یہاں وہاں ہے
رونق افزائے کن فکاں ہے

لاریب جو اک کتاب لایا
عالم میں انقلاب لایا

مہتاب کو جو دونیم کر دے
نافہم کو بھی فہیم کر دے

خادم جو بنائے حکمراں کو
پہنائے تاج سارباں کو

حیوان کو جو بشر بنا دے
نابینا کو دیدہ ور بنا دے

کمزور کو سرفراز کر دے
بے چارہ کو چارہ ساز کر دے

پستوں کو بلند کرنے والا
غارت گری بند کرنے والا

بے گھر کو امان دینے والا
گونگوں کو زبان دینے والا

گرتوں کو سہارا دینے والا
طوفاں میں کنارہ دینے والا

ناصاف کو صاف کرنے والا
دشمن کو معاف کرنے والا

جابر کو حلیم کرنے والا
جاہل کو حکیم کرنے والا

کمتر کو عظیم کرنے والا
ناداں کو علیمؔ کرنے والا

طلع البدر علینا
از علیم ناصر ی رحمہ اللہ ، ص: ۲۰۲۔۲۰۳
کمپوزڈ: آزاد
 
Top