• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تونے تو حد ہی کر دی!!!(نیوزیلینڈ کا مجرم)

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
*از محمد عبد الرحمن كاشفی اڑیشوی*

نیوزیلینڈ میں مساجد میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے والا دہشتگرد اپنے وکیل کو معزول کر دیا ہے. اور اپنے آپ کو صحیح ثابت کرنے کے لئے عدالت میں اپنے انتہاء پسند خیالات کی نمائندگی کے منصوبہ کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کی پوری کوشش کریگا.
ذرا اسکی جرات کا اندازہ لگائیں.اسکی سلبی و منفی افکار کا جائزہ لیں.ہم تو حیرت میں پڑے ہوے ہیں کہ کیا کوئی تشدد و بربریت کی گھنونی کارکردگی کے باوجود بھی مزید وحشیانہ حرکت کرنے کی ہمت کیسے کر سکتا ہے؟ اب بھی مسلمان ہی پر دہشتگرد کا لقب چسپاں کیا جائے؟کیا یہ عدل و انصاف کے تقاضوں کا خون نہیں؟.اللہ تعالی کا فرمان ہمارے سامنے ہے.

{ يَا أَيُّهَآ ٱلَّذِينَ آمَنُواْ كُونُواْ قَوَّامِينَ للَّهِ شُهَدَآءَ بِٱلْقِسْطِ وَلاَ يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَىۤ أَلاَّ تَعْدِلُواْ ٱعْدِلُواْ هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ }

ترجمہ:
اے ایمان والو ! ایسے بن جاؤ کہ اللہ ( کے احکام کی پابندی) کے لیے ہر وقت تیار ہو (اور) انصاف کی گواہی دینے والے ہو، اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم نا انصافی کرو۔ انصاف سے کام لو، یہی طریقہ تقوی سے قریب تر ہے۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ اللہ یقینا تمہارے تمام کاموں سے پوری طرح باخبر ہے۔

ہمیں فقط یہی تعلیم دی گئی ہے کہ ہم انصاف کرتے رہیں.کسی کی حق تلفی نہ کریں.محبت کے پھول براساتے رہیں.ہم ہی کامیابی کی چوٹی پر رہینگےاور باطل طاقتین زمین بوس ہونگی.

اللہ تعالی اس دہشتگرد کو ذلیل و خوار کرے.اسکی زبان کو مقفول فرما دے.

جو بھی انتہاپسندانہ ذہنیت کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور نسلی تعصب کی حمایت میں کھڑے ہیں. اللہ تعالی انہیں ہدایت دے اور اگر ہدایت انکے حق میں مقدر نہ ہو تو انہیں مسلمانوں کی اذیت رسائی سے قبل صفحۂ ہستی سے مٹا دے.آمین.

*گر دل میں نفرت ہو تو چہرے پر ظاہر نہ کر ائے دشمن*

*تجھ جیسوں کو ہم اسی خصلت سے پہچان لیتے ہیں*.
ــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــــ

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top