• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توہین کعبہ پر مکہ کے گورنر کا اظہار ناراضی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
توہین کعبہ پر مکہ کے گورنر کا اظہار ناراضی

پولیس اہلکار کو تفتیش کے بعد کڑی سزا دینے کا عزم​


توہین کعبہ پر مبنی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے​
مکہ مکرمہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو

مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی اس تصویر کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں کعبہ اللہ کی پولیس فورس کا ایک نامعلوم اہلکار حجر اسود کی قریبی دیوار سے ٹیک لگائے کھڑا ہے۔ تصویر میں پولیس اہلکار کا ایک پاٶں حجر اسود سے بلندی پر انتہائی گستاخانہ انداز میں رکھا دیکھا جا سکتا ہے۔

گورنر مکہ نے اس صورتحال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو کعبہ اللہ کے نزدیک ڈیوٹی سے فوری طور پر واپس بلوانے کا حکم دیا ہے۔ شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے پولیس اہلکار کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کعبہ اللہ کے تقدس کا خیال رکھنا تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔ پولیس اہلکار کا تصرف نہ صرف پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے متعین ضوابط سے میل نہیں کھاتا بلکہ اس کے غیر ذمہ دارنہ فعل سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

مکہ کے گورنر نے اس واقعہ کے بعد مکہ پولیس کے سربراہ جنرل عبدالعزیز الصولی کو بھی اپنے دفتر میں ایک اہم اجلاس کے لیے طلب کیا۔ ملاقات میں شہزادہ مشعل نے حرم شریف میں خدمات سرانجام دینے والے تمام سول اور فوجی اہلکاروں کے لیے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کی تاکہ ڈیوٹی پر آنے سے پہلے انہیں مقدس مقام کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔ نیز وہ اللہ کے مہمانوں سے بھی حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ وہ مناسک سکون قلب اور اطمینان کے ساتھ انجام دے سکیں۔

بدھ 29 رجب 1435هـ - 28 مئی 2014م
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس خبر پر جس شرطہ کو دکھایا گیا ھے اگر اس کو کوئی سزا ملے تو یہ اس کے ساتھ زیادتی ہو گی۔




کچھ جابز بڑی پریشرائزڈ ہوتی ہیں جس پر انسان سے غلطی ہونے کے امکان بہت ہوتے ہیں۔ 7 گھنٹہ کی ڈیوٹی میں اگر ایک ایک گھنٹہ کی شفٹ پر ڈیوائیڈ بھی ہو تو اس وال پر رسی کا سہارا لے کر کھڑے ہونا اور حجر اسود پر بوسہ لینے والوں کو کنٹرول کرنا جس پر دھکم بیل بھی ہوتی ھے، ہو سکتا ھے شرطہ غلطی سے بھول گیا ہو اور اس سے پاؤں کی ٹیک لگ گئی ہو اور ان چند سیکنڈوں میں فوٹو اتر گئی ہو، جان بوجھ کر تو ایسا نہیں ہو سکتا، پھر حجر اسود فریم کے اندر کی طرف گہرائی میں ھے۔ یہ میرا سوچنے کا انداز ھے۔

والسلام
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
السلام علیکم

کچھ جابز بڑی پریشرائزڈ ہوتی ہیں جس پر انسان سے غلطی ہونے کے امکان بہت ہوتے ہیں۔ 7 گھنٹہ کی ڈیوٹی میں اگر ایک ایک گھنٹہ کی شفٹ پر ڈیوائیڈ بھی ہو تو اس وال پر رسی کا سہارا لے کر کھڑے ہونا اور حجر اسود پر بوسہ لینے والوں کو کنٹرول کرنا جس پر دھکم بیل بھی ہوتی ھے، ہو سکتا ھے شرطہ غلطی سے بھول گیا ہو اور اس سے پاؤں کی ٹیک لگ گئی ہو اور ان چند سیکنڈوں میں فوٹو اتر گئی ہو، جان بوجھ کر تو ایسا نہیں ہو سکتا، پھر حجر اسود فریم کے اندر کی طرف گہرائی میں ھے۔ یہ میرا سوچنے کا انداز ھے۔

والسلام
میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں -
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
خانہ کعبہ کے ساتھ پاؤں ٹکانے پر تنازع

سعودی پولیس اہلکار کی ایک تصویر نے جہاں عرب دنیا میں اشتعال پھیلا دیا ہے وہیں اس کے لیے ہمدردی کی ایک لہر بھی پیدا ہوئی ہے۔

اس تصویر میں وہ اہلکار اُس مقام سے پاؤں ٹکائے کھڑا جس کا مسلمان طواف کرتے ہیں۔

یہ تصویر بڑے پیمانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اگرچہ تاحال یہ معلوم نہیں کہ یہ تصویر کس نے کھینچی۔

ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ رائے دی گئی کہ 'یہ دنیا میں مقدس ترین مقام ہے، دیکھو یہ کیسے اس کی توہین کر رہا ہے۔'

ایک دوسرے میں کہا گیا 'لوگ ساری عمر صرف ایک مرتبہ خانہ کعبہ کو چُھونے کے آرزو کرتے ہیں لیکن یہ شخص کتنا گستاخ ہے۔'

ایک ہیش ٹیگ (#عسكري_يضع_قدمہ_على_الكعبۃ ) 17000 مرتبہ استعمال کیا گیا جس کا مطلب ہے کہ 'فوجی نے اپنا پاؤں کعبہ پر رکھا'۔

یہ تصویر کئی خبروں کی ویب سائٹس پر بھی شائع کی گئی جس پر کئی قارئین نے اس کی اشاعت پر اعتراض کیا۔

اطلاعات ہیں کہ مکّہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبدللہ بن عبدالعزیز نے اس واقعے کی تحقیقات اور تادیبی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

عرب دنیا میں کسی مقدس چیز کے ساتھ جوتے لگانا توہین سمجھا جاتا ہے۔ حکام نے شروع میں کہا کہ اس اہلکار نے جوتے نہیں پہن رکھے لیکن مسجد کا عملہ عام طور پر ربڑ کے یہ چپل پہنتا ہے۔

اب ٹوئٹر پر کئی لوگ اس پولیس اہلکار کے دفاع میں بھی بولنے لگے ہیں۔ کئی کا کہنا ہے کہ 'وہ یقیناً بہت تھک گیا ہو گیا اور کچھ دیر کو سستانا چاہتا ہوگا۔'

ایک ٹویٹ میں کہا گیا 'یہ احمقانہ بات ہے، ضرورت ہے کہ لوگ اپنی ترجیحات واضح کریں۔'

کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ تصویر بذاتِ خود ذومعنی ہے ایک ٹویٹ میں پوچھا گیا 'حج کے دوران کون تھا جو تصویرین اتار رہا تھا۔'

کہا جا رہا ہے کہ شہزادہ مشعل نے پولیس حکام سے کہا ہے کہ وہ ایسی تربیتی کورسز کا اہتمام کریں جن میں پولیس اہلکاروں کو بتایا جائے کہ مسجد میں کس طرح پیش آنا ہے۔

جمعـہ 30 مئ 2014
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
یہاں یہ سوال بھی ہے کہ -

اگر مذکورہ فوجی نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی تھی تو طواف کرنے والوں میں سے کسی نے اس فوجی کو اس حرکت پور روکا یا ٹوکا کیوں نہیں؟؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جیسا آپ فرما رہے ہیں ایسا نہیں ہوتا، پھر حجر اسود پر ہر ایک اس کوشش میں ہوتا ھے کہ حجر اسود کا بوسہ کیسے لینا ھے اس عالم میں اور کوئی بات نہیں سوجتی۔

والسلام
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
السلام علیکم

جیسا آپ فرما رہے ہیں ایسا نہیں ہوتا، پھر حجر اسود پر ہر ایک اس کوشش میں ہوتا ھے کہ حجر اسود کا بوسہ کیسے لینا ھے اس عالم میں اور کوئی بات نہیں سوجتی۔

والسلام
وعلیکم سلام

جی یہ تو صحیح فرمایا -
 
Top