• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تکفیریوں کا امام ابن تیمہ رحمہ اللہ پر لگائے گئے ایک بہتان کی حقیقت!!!

شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
قارئین کرام!
جیسا کہ آپ کے سامنے ہم اکثر تذکرہ کرتے رہتے ہیں کہ تکفیری حضرات صرف اور صرف بہتان بازیوں اور یہودیوں کی طرح اپنی مرضی کی بات کو بیان کرنے اور مرضی کی بات چھپانے کے ماہر ہیں،جس سے انہوں نے بہت سے نادانوں کو راہ راست سے ہٹا بھی دیا،لیکن چند ان کی دھوکہ دہی اور مکاریوں کو جان کر پلٹ آئے،جبکہ اکثر پر ہم یہی کہتے ہیں:
نہ ہی خدا ملا اور نہ وصال صنم۔۔
جہاں کئی مقامات پر ان حضرات کی مکاریاں اور دھوکہ دہی کا ہم ثبوت دے چکے ہیں،کچھ ایسا ہی ایک ثبوت آپ حضرات کے پیش خدمت ہے،جس میں تکفیری حضرات امام ابن تیمہ رحمہ اللہ کے ایک قول میں سے اپنی مرضی کا ٹکڑا لے کر امت کی گمراہی کا سبب بن رہے ہیں۔
جس میں یہ لکھا جاتا ہے کہ
”جب کچھ دین اللہ کا ہو اور کچھ غیر اللہ کا تو قتال کرنا لازم ہے“
میں نے قارئین کےلیے اس فتوے کی عربی ،ترجمہ اور حاشیہ کے ساتھ کتابچہ کی شکل دی ہے۔تاکہ آپ حضرات اس فتوے کا مطالعہ فرمائیں اور آئندہ جب بھی کوئی تکفیری آپ کو امام ابن تیمہ رحمہ اللہ کا یہ قول پیش کرے تو فورا آپ اس کو منہ توڑ جواب دے سکو۔نہ صرف منہ توڑ جواب بلکہ الٹا یہ فتویٰ تکفیریوں پر ہی فٹ آتا ہے۔جس کی وضاحت میں نے کتابچہ میں حاشیہ لگا کر کر دی ہے
کتابچہ کا لنک یہ ہے
امید ہے یہ فتوی آپ حضرات کے لیے تکفیریوں کے مکروفریب کو پہچاننے کے لیے ایک مشعل راہ کاکردار ادا کرے گا۔
اللہ مجھے اور تمام انسانوں کو اپنے فلاح پانے والے بندوں میں شمار کر کے اپنی جنت کا مہمان بنا دے۔
آمین یا رب العالمین
 

یلدرم

مبتدی
شمولیت
مارچ 22، 2013
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
13
القول السدید سے گذارش ہے کہ اس کتابچے کو یہاں یونی کوڈ میں پیش کریں۔
تاکہ فورم کے باقی اراکین بھی آپ کے اس کام سے مستفید ہو سکیں اور جو کچھ آپ نے اس میں غلطیاں کی ہیں ان کی بھی ذرا نشاندہی کی جا سکے۔
 
Top