• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا۔

ابو عقاشہ

مبتدی
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
120
پوائنٹ
24
﷽​
تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا
سانس لیتا تو اور میں جی اُٹھتا
کاش مکہ کی میں فضا ہوتا۔
ہجرتوں میں پڑو ہوتا میں
اور تو کچھ دیر کو رکا ہوتا۔
تیرے ہجرے کے آس پاس کہیں
میں کوئی کچا راستہ ہوتا۔
بیچ طائف وقت سنگ زنی
تیرے لب پہ سجی دعا ہوتا
کسی غزوہ میں زخمی ہو کر میں
تیرے قدموں میں جا گرا ہوتا
کاش اُحد میں شریک ہو سکتا میں
اور باقی نہ پھر بچا ہوتا
تیری کملی کا سوت کیوں نہ ہوا
تیرے شانوں پہ جھولتا ہوتا۔

چوب ہوتا میں تیرے چوکھٹ کی
یا تیرے ہاتھ کا عصا ہوتا
تیری پاکیزہ زندگی کا کوئی گمنام واقعہ ہوتا
لفظ ہوتا میں کسی آیت
جو تیرے ہونٹ سے ادا ہوتا
میں کوئی جنگجو عرب ہوتا
اور تیرے سامنے جھکا ہوتا
میں بھی ہوتا تیرا غلام کوئی
لاکھ کہتا نہ میں راہا ہوتا
سوچتا ہو تب جنم لیا ہوتا
چاند ہوتا میں تیرے زمانے کا
پھر تیرے حکم سے بٹا ہوتا
پانی ہوتا اداس چشموں کا
تیرے قدموں میں بہہ گیا ہوتا
پودہ ہوتامیں جلتے سحراہ میں
اور تیرے ہاتھ سے لگا ہوتا
تیری صحبت مجھے مِلی ہوتی
میں بھی تب کتنا خوشنما ہوتا
مجھ پہ پڑتی جو تیری چشمِ کرم
آدمی کیا میں موجزہ ہوتا
ٹکرا ہو میں ایک بادل کا
اور تیرے ساتھ گھومتا ہوتا
آسمان ہوتا عہد نبوی کا
تجھ کو حیرت سے دیکھتا ہوتا
خاک ہوتامیں تیری گلیوں کی
اور تیرے پاؤں چومتا ہوتا
پیڑھ ہوتامیں کھجور کا کوئی
جسکا پھل تونے کھا لیا ہوتا
بچہ ہوتا میں غریب بیوہ کا
سر تیری گودہ میں چھپا ہو
رستہ ہوتا تیرے گزرنے کا
اور تیرا رستہ دیکھتا ہوتا۔
بُت ہی ہوتا میں خانہ کعبہ میں
جو تیرے ہاتھ سے فنا ہوتا
مجھ کو خالق بناتا غار حَسَن
اور میرا نام بھی حِرَا ہوتا

حَسَن نثار
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
اگر ہمارے قول وفعل میں تضاد ختم ہوجاتا تو ہم آج بھی دُنیا وآخرت میں کامیاب وکامران ہوتے۔

درج بالا ’خوبصورت آرزویں‘ رکھنے والے حضرات آج بھی یہ سب سعادتیں سمیت سکتے ہیں نبی کریمﷺ کی مبارک سنتوں پر عمل کر کے، انہیں اپنے گھروں میں نافذ کر کے، انہیں آگے پہنچا کر، ان کی دعوت دے کر، ان پر اپنی جانوں کو قربان کرکے۔

افسوس تب ہوتا ہے جب ایسی خواہشات رکھنے والے، ایسی خوبصورت نعتوں پر آنسو بہاتے ہوئے سبحان اللہ کہنے والے، اپنے چہروں پر نبی کریمﷺ کی سنت بھی نہ سجائیں، وضع قطع بھی غیروں کی سی رکھیں ویسے واہ واہ کے ڈونگرے برسائیں۔

یہی قول وفعل کا تضاد آج ہمیں ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل رہا ہے۔

تقدیر کے فیصلوں پر - جو ہمارے ہاتھ میں نہیں - (کہ کاش ہم فلاں زمانے میں پیدا ہوتے) پر حسرت کرنے کی بجائے جو شے ہمارے ہاتھ میں ہے (یعنی اللہ تعالیٰ اور رسول کریم کے احکامات پر عمل کرنا) اس کی دل وجان کی کوشش کرنی چاہئے۔ مسلمان ہونے کا یہی معنیٰ ہے۔

فرمانِ باری ہے:
﴿ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّـهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّـهُ وَيَغْفِرْ‌ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللَّـهُ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ٣١ قُلْ أَطِيعُوا اللَّـهَ وَالرَّ‌سُولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّـهَ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِ‌ينَ ٣٢ ﴾ ۔۔۔ سورة آل عمران
کہہ دیجئے! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو، خود اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناه معاف فرما دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا مہربان ہے (31)

نوٹ: میرا مقصود کسی مخصوص شخصیت پر تنقید نہیں، تمام مسلمانوں کے عمومی حالات پر ایک عمومی تبصرہ ہے، جس میں سب سے پہلے میں خود شامل ہوں۔

اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
 
شمولیت
اکتوبر 18، 2016
پیغامات
46
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
32
ہم دوسرے کے بہترین جج اور اپنے بہترین وکیل ہیں ایسا کیوں؟ ایک بندے نے نعت لکھائی وہ اس کا عشق ہے ابھی میں میں کیڑے کیڑے نکالنے اور اسے مشورہ دینے کے بجا ہمیں خود اس پہ عمل کرنا چاہئے
نوٹ میرا مقصد ہم سے کے سوچ ہے جس میں سب سے پہلے میں خود شامل ہوں
اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
یہ وہی لبرل صحافی "حسن نثار " ہیں ، جو ٹی وی چینلز پر جلوہ فرما ہوتے ہیں ،یا کوئی اور ہیں ؟
 
Top