• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تیمم وضو اور غسل دونوں کا متبادل ہے

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
750
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
69
تیمم: جن امور کے لیے وضو اور غسل کرنا ضروری ہے ان کی بجائے مٹی سے طہارت حاصل کرنا تیمم کہلاتا ہے۔

تیمم وضو اور غسل دونوں کا متبادل ہے۔

سیدناعمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک سفر میں انھیں احتلام ہو گیا تو انھوں نے زمین پر لوٹ پوٹ ہو کر نماز پڑھ لی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ تمھیں اتنا ہی کافی تھا۔‘‘ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کو زمین پر مارا، پھر ان میں پھونک مار کر انھیں اپنے چہرے اور دونوں ہتھیلیوں پر مل لیا۔ (صحیح البخاري: 338)
 
Top