مشکٰوۃ
سینئر رکن
- شمولیت
- ستمبر 23، 2013
- پیغامات
- 1,466
- ری ایکشن اسکور
- 939
- پوائنٹ
- 237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تین ایسے اعمال جن کا فائدہ بہت زیادہ ہے لیکن کرنے میں نہایت آسان ہیں۔1۔کون چاہتا ہے کہ اللہ اس کے گناہ معاف کردے؟
2۔کون چاہتا ہے کہ وہ قبر میں سوال کے وقت ثابت قدم رہے؟
3۔ کون جنت میں گھر کی خواہش رکھتاہے؟
1۔
جو شخص چاہتا ہے کہ اللہ اس کے گناہ بخش دے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
"جو شخص دن میں سو مرتبہ "سبحان اللہ وبحمدہ" پڑھے گا اس کے گناہ مٹا دیئے جائیں گے چاہے وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔
بخاری مسلم
( اس میں ایک سے ڈیڑھ منٹ صرف ہو گا)
2۔
اس کے لئے جو قبر میں سوال کے وقت ثابت قدم رہنا چاہتا ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
"بے شک قرآن میں تیس ایسی آیات ہیں جو اپنے پڑھنے والے کی سفارش کریں گی یہاں تک کہ اللہ تعالٰی اسے معاف کر دیں گے"
ابی داؤد
اور وہ "تبارک الذی بیدہ الملک" یعنی سورۃ الملک ہے۔
ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں"جو شخص دن میں سورۃ الملک پڑھے گا اللہ اسے قبر کے عذاب سے محفوظ رکھیں گے"۔
(اگر اسے حدر میں پڑھا جائے تو دو یا ڈھائی منٹ لگیں گے)
3۔
جو شخص جنت میں گھر چاہتا ہے:
امام احمد اپنی مسند میں نقل کرتے ہیں کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو دن میں دس مرتبہ "قل ھو اللہ احد" پڑھے گا اللہ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیں گے۔"
یہ تین اعمال روزانہ آپ کے پانچ منٹ سے زیادہ نہیں لیں گے۔
اللہ تعالٰی ہمیں ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔۔۔آمین