اور کیا اہل حدیث فرقہ نہیں۔۔۔؟
اہل حدیث قرآن و سنت کی اصل تعلیم پر مبنی ایک گروہ ہے، جیسے جیسے لوگ اسلام کی تعلیمات میں رخنہ اندازی کر کے گروہوں میں بٹتے چلے گئے اور فرقہ بازی کے جرم میں مبتلا ہوئے، پھر اصل کی شناخت بھی خلط ملط ہو گئی، پس اُس اصل کی شناخت موجودہ دور میں اہل حدیث ہیں۔
لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اب اہل حدیثوں میں بھی کچھ ایسی باتیں در آئی ہیں کہ وہ بھی اپنی اصل دعوت کو اور اپنے اصل مقصد کو نظرانداز کر کے دیگر فرقہ واریت کی لپیٹ میں آ چکے ہیں اور قرآن و حدیث کی تعلیم لوگوں کو سکھانے کی بجائے سلفیت کی طرف لے جانے کی سعی کی جا رہی ہے۔
ابھی کچھ دنوں پہلے میں نے ایک پوسٹر بنایا جس کا مواد یہ تھا "
جو بھی اہل حدیث موجودہ کسی جمہوری سیاسی پارٹی کی حمایت کرتا ہے، اُس کی خاطر بحث و مباحثہ کرتا اور لڑتا مرتا ہے تو اُس کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے"
اگرچہ اہل حدیث کی اکثریت نے اِس کو سراہا لیکن کچھ علماء کی عقیدت میں ڈوبے ہوئے اہل حدیثوں نے اس کو علماء کی بے ادبی اور تکفیریت کی طرف رجحان قرار دیا۔ (نعوذباللہ)