• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تین مشہور روایات کا حکم درکار ہے۔

شمولیت
دسمبر 09، 2020
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
17
1: لمبے ناخن پر شیطان سواری کرتا ہے۔ اس پر حوالہ امام غزالی کی احیاء العلوم کا پیش کیا جاتا ہے۔
2: ایمان ، عقیدہ دیہات کی بوڑھی عورتوں سے سیکھو، یا دیہات کی بوڑھی عورتوں جیسا رکھو۔
3: ایک طویل روایت ہے کہ: (پوسٹ کاپی پیسٹ کر رہا ہوں)۔
مسجد نبوی میں بلی کے بچے!!
حضرت عمر سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ایک بلی نے مسجد نبوی کے صحن میں بچے دے دیئے۔لہذا انہوں نے چند دوسرے صحابہ اکرام کے ہمراہ اس بلی اور بچوں کو صحن سے باہر کسی محفوظ مقام تک پہنچا دیا۔ اسی اثناء میں سرکار مدینہ محمد ﷺ مسجد میں تشریف لے آئے۔ آپ ﷺ جب بلی اور بچوں کو غائب پایا تو پوچھا کہ وہ بلی اور بچے کہاں گئے۔حضرت عمر نے عرض کیا " یا رسول اللہ ﷺان کو محفوظ مقام پر مسجد سے باہر منتقل کر دیا ہے"
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا" اس کو اور بچوں کو واپس اسی جگہ مسجد نبوی میں لا کر رکھو جہاں وہ پہلے تھی"لہذا حکم رسالتؐ کی تعمیل ہوئی۔سرکاردوعالم نے ارشاد فرمایا"عمرؓٹھیک ہےکہ یہ ایک نجس جانور ہے میں بھی اس کو زچگی سے پیشتر حاملہ حالت میں دیکھا کرتا تھا اور پیار سے پچکار کر بھیج دیا کرتا تھا مگر زچگی کے بعد یہ بلی "ماں " بن گئی لہذا میں یہ قطعی پسند نہیں کرتا کہ جب تک اس کے بچےآنکھیں کھول کر خود چلنے کے قابل نہ ہوں اسے یہاں سے نکال دیا جائے" ۔ حضرت عمر ؓ کے مطابق آپﷺ اپنے دست مبارک سے بلی کے بچوں کو دودھ پلاتے تھے۔
مہربانی فرما کر ان روایات کی تحقیق مطلوب ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی بار نظروں سے گزری ہیں۔ شکریہ۔
 
Top