• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ثواب کمانے اور گناہ مٹانے والی آسان نیکیاں

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ثواب کمانے اور گناہ مٹانے والی آسان نیکیاں
جمع وترتیب:جاوید اقبال فانی
نظرثانی: شیخ معاذ احمد فاروقی
مرکز الھدایا لتوعیۃ الجالیات- بحرین
حدیث نبوی:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم جہاں بھی ہو اللہ سے ڈرو ، گناہ کے بعد نیکی کر لو بے شک نیکی گناہ کو ختم کر دیتی ہے (احمد،ترمذی)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انسانوں میں اچھا وہ ہے جس کی عمر لمبی اور عمل اچھے ہوں (سنن ترمذی)

۱- سارے دن شیطان سے محفوظ رکھنے والے کلمات:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ایک دن میں ایک سو بار لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شی قدیر کہتا ہے اس کو دس گردنوں کے آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے اور اس کے لئے سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس سے سو گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں اور وہ دن بھر شیطان سے محفوظ رہتا ہے(مسلم)
2- دو کلمے جو زبان پر ہلکے اور وزن میں بھاری ہیں:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں ، ترازو میں بھاری ہیں اور رحمن کو محبوب ہیں: سبحان اللہ وبحمدہ ، سبحان العظیم(بخاری، مسلم)
3- جنت میں درخت لگوا دینے والے کلمات :
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس رات مجھے معراج کی سیر کرائی گئی میری ملاقات ابراہیم علیہ السلام سے ہوئی انہوں نے کہا اے محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انھیں بتائیں کہ جنت کی مٹی خوشبودار ہے اس کا پانی میٹھا ہے اور جنت چٹیل میدان ہے اور سبحان اللہ ، الحمد للہ، لا الہ الا اللہ ،اللہ اکبر کہنے سے اس میں درخت لگتے ہیں(السلسلۃالصحیحہ)
4- کیا آپ جنت میں خزانہ چاہتے ہیں؟
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے عبداللہ بن قیس کلمہ لا حول ولا قوۃ الا با اللہ کہا کرو کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے(بخاری ، مسلم)
5- وضو کرنے سے سابقہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں:
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس نے وضو کیا اور اچھے طریقہ سے (یعنی سنت کے مطابق) وضو کیا اس کے جسم سے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ ناخونوں کے نیچے سے بھی (مسلم)
6- کیا آپ جنت میں کھجور کا درخت چاہتے ہیں؟
سیدنا جابر رضی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص سبحان اللہ العظیم وبحمدہ کہے تواس کے لئے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگ جاتا ہے (السلسلہ الصحیحہ)
7- دنیا کی ہر چیز سے زیادہ محبوب کلمات:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں یہ کلمات کہوں سبحان اللہ ، الحمد اللہ لا الہ الا اللہ ،اللہ اکبر تو یہ میرے نزدیک ان سب اشیا سے زیادہ محبوب ہیں جن سورج طلوع ہوتا ہے ( یعنی ساری دنیا سے زیادہ محبوب) (مسلم)
8- نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت:
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں اور اس کی دس غلطیاں معاف ہو جاتی ہیں اور اس کے دس درجات بلند ہو جاتے ہیں۔(صحیح جامع الصغیر) بکثرت درود پڑھنے سے گناہوں کی بخشش اور غموں سے نجات حاصل ہوتی ہے (ترمذی)
9- ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جس عورت نے اس حال میں وفات پائی کہ اس کا شوہر اس سے راضی تھا وہ جنت میں جائے گی (ابن ماجہ)
10- روزانہ ایک ہزار نیکیاں کمانے کا آسان نسخہ:
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس سے عاجز ہو کہ روزانہ ایک ہزار نیکی کرو ، چنانچہ ایک شخص نے دریافت کیا کہ ہم ایک ہزار نیکیاں کیسے کر سکتے ہیں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا 100 مرتبہ سبحان اللہ کہنے سے ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں یا ہزار گناہ مٹاہ دئے جاتے ہیں(مسلم)
11- استغفار سے گناہ معاف:
حدیث قدسی ہے کہ اے میرے بندو یقینا تم شب و روز گناہ کرتے ہو اور میں ہر طرح کے گناہوں کو بخش دیتا ہوں اس لئے تم مجھ سے استغفار کرو میں تمہیں معاف کروں گا (مسلم)
12- فوت شدہ والدین کو اولاد کے استغفار کا فائدہ :
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بلاشبہ اللہ تعالیٰ جنت میں نیک بندے کا درجہ بلند فرماتے ہیں تو بندہ عرض کرتا ہے کہ اے اللہ یہ درجہ مجھے کیوں دیا گیا ؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ درجہ تیرے لئے تیرے بیٹے کے استغفار کے ذریعہ حاصل ہوا ہے (الصحیحہ)
13- کیا آپ اپنے اعمال میں دس لاکھ نیکیاں ، دس لاکھ گناہ کی معافی ، اور دس لاکھ درجے بلند چاہتے ہیں؟
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص بازار میں داخل ہو اور کہے لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحیی ویمیت وھو حی لا یموت بیدہ الخیر وھو علیٰ کل شی قدیر تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس لاکھ نیکیاں لکھ دیں گے اس کے دس لاکھ گناہ معاف فرما دیں گے اور اس کے دس لاکھ درجے بلند فرما دیں گے۔ (صحیح الترغیب والترھیب، صحیح الجامع الصغیر)
14- کیا آپ ستر ہزار فرشتوں کی دعا لینا چاہتے ہیں؟
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب کوئی مسلمان عیادت کی غرض سے اپنے مسلمان بھائی کے پاس بیٹھتا ہے اگر وہ صبح کو عیادت کرے تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور اگر شام کو عیادت کرے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں اور اس کے لئے جنت میں ایک باغ لگا دیا جاتا ہے۔ (صحیح ترمذی)
15- کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گناہ معاف ہو جائیں اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر کیوں کیوں نہ ہوں؟
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اس حدیث کے راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس نے ہر نماز کے بعد ۳۳ مرتبہ سبحان اللہ ۳۳ مرتبہ الحمد اللہ اور ۳۳ مرتبہ اللہ اکبر کہا تو یہ ۹۹ مرتبہ ہوا اور پھر ۱۰۰ کا وعدہ پورا کرنے کرنے کے لئے اس نے ایک مرتبہ لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علیٰ کل شی قدیرکہا تو اس کے تمام گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں کیوں نہ ہوں(مسلم)
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
16- توبہ گناہوں کو نیکیوں سے بدلنے کا ذریعہ:
اللہ تعالیٰ نے فرمایا : سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور ایمان لائیں اور نیک کام کریں ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دیتا ہے اللہ بخشنے والا مہربانی کرنے والا ہے۔(الفرقان: ۷۰)
17- گناہ خواہ کتنے ہی ہوں ، اگر شرک نہ ہو تو اللہ تعالیٰ مغفرت فرما دیں گے:
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے ابن آدم جب تک تو مجھے پکارتا رہے گا تیرے اعمال جیسے بھی ہوں میں تجھے معاف کرتا رہوں گا اور مجھے تیرے گناہوں کی کوئی پرواہ نہیں ۔ اے ابن آدم تیرے گناہ آسمان کی بلندیوں تک بھی پہنچ جائیں اور تو مجھ سے معافی مانگے تو میں تجھے معاف کروں گا۔ اے ابن آدم اگر تو اتنے گناہ کر کے آئے کہ روئے زمین بھی بھر جائے تو میں تیری اتنی ہی مغفرت کروں گا بشرطیکہ تو نے شرک نہ کیا ہو (ترمذی)
18- صدقہ اور خیرات کرنے سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں:
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اگر تم صدقہ خیرات کو ظاہر کرو تو وہ بھی اچھا ہے اور اگر تم اسے پوشیدہ مسکینوں کو دو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے ، اللہ تمہارے گناہوں کو مٹادے گا ( سورہ البقرہ : ۲۷۱)
19- کفارہ مجلس کی دعا سے مجلس میں ہونے والے گناہ معاف:
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سےراویت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو کوئی ایسی مجلس میں بیٹھے کہ جس میں بہت فضول باتیں ہوتی ہیں اور وہ اٹھنے سے پہلے یہ دعا پڑھ لے سبحانک اللھم وبحمدک اشھد ان لا الہ الا انت استغفرک واتوب الیک تو اس کے گناہ جو مجلس میں ہوئے ہوں بخش دئے جاتے ہیں ۔ (صحیح الجامع الصغیر)
20- کھانے کے بعد دعا پڑھنے سے گذشتہ گناہ معاف:
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص کھانا کھانے کے بعد یہ دعا پڑھے الحمد للہ الذی اطعمنی ھذا ورزقنیہ من غیر حول منی ولا قوۃ تو اس کے تمام گذشتہ گناہ بخش دئے جاتے ہیں (ترمذی، ابن ماجہ ، احمد ، ابوداود)
21- سبحان اللہ وبحمدہ کی فضیلت:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :جو شخص صبح و شام یہ کلمات پڑھتا ہے سبحان اللہ وبحمدہ تو قیامت کے دن کوئی شخص اس سے افضل کلمات نہیں لائے گا سوائے اس شخص کے جس نے اسی طرح کلمات کہے یا اس سے زائد کلمات کہے نیز اس کے تمام گناہ بخش دئے جائیں گے خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں (بخاری، مسلم)
22- اذان کے بعد دعا پڑھنے سے گناہ معاف:
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس نے اذان سن کر یہ کلمات کہے اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ وان محمدا عبدہ ورسولہ رضیت باللہ ربا وبمحمد رسولا وبالاسلام دینا اس کے گناہ بخش دئے جاتے ہیں ۔ (مسلم)
23- نفل روزے کی فضیلت:
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو بندہ اللہ کے راستے میں ایک دن کا روزہ رکھتا ھے تو اللہ تعالیٰ اس ایک دن کے بدلے اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال کی (مسافت کے بقدر ) دور کر دیتا ھے (بخاری۔ مسلم)
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو اللہ کے راستے میں ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کی آگ کے درمیان آسمان و زمین کے درمین فاصلے کے بقدر خندق ڈال دیتا ہے ۔(ترمذی)
24- عرفہ کا روزہ:
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرفہ کے روزے کی بابت سوال کیا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ گذشتہ اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ بن جا تا ھے۔(مسلم)
25- عاشورہ کا روزہ:
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یوم عاشورہ کے روزے کی بابت سوال کیا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ گذشتہ سال کے گناہوں کا کفارہ ھے۔(مسلم)
26- شوال کے چھ روزے:
حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے رمضان کے روزے رکھے اس کے بعد شوال کے چھ (نفل) روزے رکھے تو یہ پورے زمانے کے روزے رکھنے کی مانند ہے (مسلم)
27- ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں میں عبادت کی فضیلت:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کے مقابلے میں دوسرے کوئی ایام ایسے نہیں جن میں نیک عمل اللہ تعالیٰ کو ان دنوں سے زیادہ محبوب ہوں (بخاری)
28- صدقہ کرنے سے گناہ معاف:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صدقہ گناہوں کو اس طرح مٹا ڈالتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے (جامع ترمذی)
29- قرآن کریم پڑھنے کے فوائد:
سیدنا امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ قرآن پڑھا کرو اس لئے قیامت والے دن یہ اپنے پڑھنے والے کا سفارشی بن کر آئے گا ۔ (مسلم)
30- قرآن کریم پڑھنے سے قبر کے عذاب سے نجات:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :جب آدمی قبر میں دفن کیا جاتا ہے تو جب اس کے سر کی طرف سے(عذاب دینے کے لئے )فرشتہ آتا ہے تو تلاوت قرآن اسے دور کر دیتی ہے اور جب اس کے سامنے سے آتا ہے تو صدقہ و خیرات دور کر دیتے ہیں اور جب اس کے پاؤں کی طرف سے آتا ہے تو مسجد کی طرف چل کر جانا اسے دور کر دیتا ہے (الترغیب و الترھیب)
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
31- رمضان کے روزے اور قیام تمام گناہوں کا کفارہ:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس نے ایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان المبارک کے روزے رکھے رات کو قیام کیا اور شب قدر میں عبادت کیا اس کے سابقہ گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں۔ (بخاری و مسلم)
32- نمازیں ، جمعہ اور رمضان کا اجر:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پانچوں نمازیں اور ایک جمعہ دوسرے جمعے تک اور ایک رمضان دوسرے رمضان تک درمیانی مدت کے گناہوں کو مٹا دینے والے ہیں جب تک کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کیا جائے ۔ (بخاری، مسلم)
33- بیماری سے گناہ مٹا دئے جاتے ہیں:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس کی بھی عیادت کے لئے تشریف لے جاتے تو یہ کلمات ادا فرماتے لا باس طھور ان شا اللہ ( اللہ نے چاہا تو یہ بیماری گناہوں کو مٹا دینے والی ہے) یعنی ہر بیماری گناہوں کو دھو دالنے والی ہے (بخاری) اور مسلم کی روایت ہے کہ کوئی ایسا مسلمان نہیں جسے کوئی تکلیف یا بیماری ہو مگر اللہ تعالیٰ اس کے عوض اس کے گناہ گرا دیتا ہے جیسے درخت سے سوکھے پتے گر جاتے ہیں ۔ (بخاری ، مسلم)
34- استغفار کا فائدہ:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص یہ کلمات کہے : استغفر اللہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب علیہ تو اس کے گناہ معاف کر دئے جائیں گے اگرچہ اس نے جہاد سے بھاگنے کا ارتکاب کیا ہو (ابوداود)
35- صف میں خالی جگہ پر کرنے کی فضیلت:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو کوئی (صف کی) خالی جگہ کو پر کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے اور درجہ بلند فرما دیتا ہے (صحیح ابن ماجہ)
36- جنت میں گھر بنائیے:
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس نے چاشت کی چار رکعتیں پڑھیں اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے (الاحادیث الصحیحہ)
37- سوموار اور جمعرات کے روزے کی فضیلت:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سوموار اور جمعرات کے دن اعمال پیش کئے جاتے ہیں اس لئے میں چاہتا ہوں کہ جب میرے اعمال پیش ہوں تو میں روزے سے ہوں(صحیح الترغیب)
38- اللہ کی راہ میں شہادت کا اجر:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شہید کے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں سوائے قرض کے ۔ (مسلم)
39- شرک نہ کرنے والا جنت میں جائے گا:
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا دو واجب کرنے والی چیزیں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اس حال مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی شریک نہیں ٹھہراتا تھا وہ جنت میں جائے گا اور اور جس کو اس حالت میں موت آئی کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی اور شریک ٹھہراتا تھا تو وہ جہنم میں جائے گا۔ (مسلم)
40- نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرنے سے اللہ تعالیٰ گناہ مٹا دیتا ہے:
(اے نبی) کہہ دیجئے اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا (آل عمران : ۳۱)
41- دو مسلمانوں کے باہم مصافحہ کرنے سے گناہ معاف:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب دو مسلمانوں ملتے ہیں اور باہم مصافحہ کرتے ہیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے انھیں معاف کر دیا جاتا ہے ۔ (ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی)
42- مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کے لئے دعا مغفرت کا عظیم فائدہ:
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کے لئے دعا مغفرت کی اللہ تعالیٰ اس کے بدلے ہر مومن اور مومنہ کی طرف سے ایک نیکی سے نوازے گا۔ (صحیح الجامع)
43- شرک نہ کرنے والوں کے تمام گناہوں کی بخشش :
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں پس ہر اس شخص کے گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو اور سوائے اس آدمی کے کہ اس کے اور اس کے بھائی کے درمیان دشمنی ہو۔ (مسلم)
44- سنت سے محبت کرنے والا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جنت میں ہو گا:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ جنت میں ہو گا۔ (مسلم)
45- چھپکلی کو مارنے کا ثواب:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص چھپکلی کو پہلی بار میں مار ڈالے اسے سو نیکیاں ملیں گی اور
دوسری بار اس سے کم اور تیسری بار اس سے کم ۔ (صحیح مسلم)
اللہ ہمیں عمل کرنے کی توفیق دے – آمین یا رب العالمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

گناہوں سے نجات کے سنہری مواقع



16473926_748047715333842_6377236061285584665_n (1).jpg


 
Top