ابوزینب
رکن
- شمولیت
- جولائی 25، 2013
- پیغامات
- 445
- ری ایکشن اسکور
- 339
- پوائنٹ
- 65
جامعہ حفصہ والوں کی بغاوت کچلنا ضروری تھا!
پاسبان مل گئے'' کعبے سے صنم خانے کو''شبہ:7 ﴿وَاِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اقْتَتَلُوا .........﴾ اور پاکستانی آرمی نے جامعہ حفصہ پر اٹیک کیا قرآن مجید کا یہ حکم پاکستان آرمی پر صادق نہیں آتا۔مفتی صاحب نے جواب دیا اگر اس آیت کو بغاوت پر فٹ بھی کریں تو بغاوت تو پھر حکمران کے خلاف بن رہی ہے ۔اسلامی نام کی حکومت ہے ، خواہ جیسی بھی ہے ۔اس ضمن میں باغی تو وہ بنیں گے جنہوں نے مسئلہ کھڑا کیا اگرچہ مشرف نے ظلم کیا مگر جامعہ حفصہ والوں نے بھی غلط کیا ، غصب شدہ جگہ پر ادارہ بنایا، چلڈرن لائبریری پر قبضہ کیا .........پھر ان( جامعہ حفصہ والوں)کے خلاف لڑائی ہو گی تاکہ وہ بغاوت سے باز آجائیں،یہ کھیل نہ کھیلیں۔
ازالہ: مفتی صاحب کی اس بات پر یہی کہا جاسکتا ہے:
﴿کَبُرَتْ کَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاھِھِمْ اِن یَقُولُونَ اِلَّا کَذِباً﴾
''بہت سخت بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے، وہ صرف جھوٹ ہی کہتے ہیں۔''
مفتی صاحب نے امر بالمعروف ونہی عن المنکر اور نفاذ شریعت کا مطالبہ کرنے والے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے معصوم طلباء وطالبات کو باغی اور ظلم کا مرتکب قرار دے کر مشرف (لَعَنَہُ اللّٰہُ)کی طاغوتی حکومت کی وکالت اور حکمرانوں اور فوج کے دفاع کا خوب حق ادا کر دیا ہے۔علاوہ ازیں مفتی صاحب کی اس بات سے یہ بھی پتہ چلا کہ جامعہ حفصہ والے چونکہ باغی تھے ، اس لیے انھیں بغاوت سے روکنے کے لیے پاکستانی فوج کا لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر حملہ درست تھا.........!!!رافضی اور قبر پرست طاغوتی حکمرانوں کو مبارک ہو کہ ان کی وکالت اور دفاع کا ''فریضہ''سلفیت کے دعویدار اور ''جہاد''کے ٹھیکیدار ادا کر رہے ہیں ؎
پاسبان مل گئے ''کعبے سے صنم خانے کو''
مفتی صاحب سے گزارش ہے کہ وہ حافظ سعید صاحب کو یہ بھی بتائیں کہ کشمیر ی مسلمان جو صرف U.N.Oکی قراردادوں اورحقِّ خود ارادیت کا مطالبہ کرتے ہوئے عمرعبداللہ کی کلمہ گو حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہیں،یا افغانستان میں کلمہ گو حامد کرزئی کے خلاف بغاوت کیے ہوئے ہیں ،اُن کو بھی لگام دی جائے، کیونکہ جب نام نہاد اسلامی حکومت سے شریعت کا مطالبہ کرنے والے باغی ہوسکتے ہیں تو حقِّ خود ارادیت جیسا مطالبہ کرنے والے تو اس سے بھی بڑے باغی ہونگے!