ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
سر پرست
- شمولیت
- مارچ 13، 2011
- پیغامات
- 15
- ری ایکشن اسکور
- 115
- پوائنٹ
- 0
جامعہ کے فضلا اور طلبہ کے لئے یہ خبر باعث افسوس ہوگی کہ 12 جون بروز اتوار صبح 10 بجے، جب قاری عبد السلام عزیزی جامعہ میں تدریس کے لئے آرہے تھے، تو فیروز پور روڈ پر ان کو حادثہ پیش آگیا جس سے ان کی بازو کی ہڈی فریکچر ہوگئی۔ جامعہ میں اس وقت مغربی تہذیب اور اسلامی جدیدیت کے موضوع پر سیمینار منعقد ہورہا تھا، جس میں قاری صاحب نے افتتاحی تلاوت بھی کرنا تھا۔ بہرحال جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ گئے ، تو اس سے قبل قاری صاحب کو ریسکیو 1122 والے جنرل ہسپتال لے جا چکے تھے۔ بعدازاں اساتذہ نے قاری صاحب کی ان کے گھر جاکر عیادت کی۔
قاری صاحب کی صحت عاجلہ وکاملہ کے لئے تمام قارئین سے دعائے خیرکی درخواست ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ قاری عزیزی ﷾ کو آل پاکستان تلاوت قرآن کے مقابلے میں، جسے لاہور چیمبر آف کامرس نے منعقد کرایا تھا، پہلا انعام حاصل ہوا تھا اور قاری صاحب اس کے انعام کے سلسلے میں عنقریب مکہ مکرمہ عمرہ کے لئے تشریف لے جانے والے تھے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی عافیت وامان میں رکھے۔