ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
سر پرست
- شمولیت
- مارچ 13، 2011
- پیغامات
- 15
- ری ایکشن اسکور
- 115
- پوائنٹ
- 0
جیسا کہ جامعہ کے متعلقین جانتے ہیں کہ جامعہ ہذا میں ہرسال مختلف شعبوں میں اولین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو عمرہ کا ٹکٹ دیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ گذشتہ چار برس سے جاری ہے اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد طلبہ حرمین شریفین کی زیارت کرچکے ہیں۔ یہ طلبہ مدینہ منورہ میں جاکر مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ کا انٹرویو بھی دیتے رہے ہیں اور اس طرح اکثر ان کو اس عظیم یونیورسٹی میں مزید اعلیٰ تعلیم کے لئے منتخب کرلیا جاتا ہے۔
گذشتہ شعبان 1431ھ یعنی اگست 2010ء میں جن پانچ خوش نصیب طلبہ کو یہ انعام دیا گیا تھا، کئی ماہ کوششوں کے باوجود ان طلبہ کو ویزہ نہ حاصل ہوسکا۔ آخرکار حالیہ مہینہ میں ان کو عمرہ کا ویزہ ملا اور کل بروز بدھ 15 جون 2011ء کو پانچ طلبہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہورہے ہیں جبکہ اس کے بعد وہ مدینہ یونیورسٹی میں اپنے ساتھیوں کی معاونت سے انٹرویوز بھی دیں گے۔ یاد رہے کہ مدینہ یونیورسٹی میں سالانہ امتحان دو روز قبل ختم ہوچکے ہیں اور تمام طلبہ ہفتہ بھر میں وطن عزیز کو واپس آرہے ہیں۔
جامعہ کے امسال یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچ خوش نصیب طلبہ کے نام یہ ہیں:
1) قاری اظہر نذیر (حال طالبعلم ثانیہ کلیہ)
2) قاری انوار الحق (حال طالبعلم رابعہ کلیہ)
3) حافظ مقصود احمد (خریج جامعہ 2010ء)
4) حافظ عبد الرحمن محمدی (حال طالبعلم اولیٰ کلیہ)
5) عنایت علی (حال طالب علم ثانیہ کلیہ)