• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جانے کیا بات تھی ہر بات پر رونا آیا !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جانے کیا بات تھی ہر بات پر رونا آیا !!!
جانے کیا بات تھی ہر بات پر رونا آیا
تھا میں نیند میں اور مجھے اتنا سجھایا جا رہا تھا
بڑے ہی پیار سے مجھے نہلایا جا رہا تھا
نجانے تھا وہ کون سا عجیب کھیل میرے گھر میں
جس میں بچوں کی طرح مجھے کندھے پہ اٹھایا جا رہا تھا
تھا پاس میرے میرا ہر اپنا اُس وقت
پھر بھی میں ہر کسی کے منہ سے بُلایا جا رہا تھا
جو کبھی دیکھتے ہی نہ تھے محبت کی نگاہوں سے
اُن کے دل سے بھی پیار مجھ پہ لُٹایا جا رہا تھا
معلوم نہیں حیران تھا ہر کوئی مجھے سوتے ہوئے دیکھ کر
زور زور سے رو کر مجھے ہنسایا جا رہا تھا
کانپ اُٹھی میری روح میرا وہ مکان دیکھ کر
پتا چلا مجھے دفنایا جا رہا تھا
رو پڑا پھر میں بھی میرا وہ منظر دیکھ کر
جہاں مجھے ہمیشہ کے لیے سلایا جا رہا تھا
یہ دن بھی قیامت کی طرح گزرا ہے "فراز"
جانے کیا بات تھی ہر بات پر رونا آیا
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہر سال،ہر مہینہ،ہر ہفتہ،ہر دن،ہر گھنٹہ،ہرپل ھمارا وقت گزر رہا ھے،،،،،

اور ہر گزرتے وقت میں ھم موت کے قریب اور زیادہ قریب ھو رہے ھیں اس سے پہلے کے پچھتاوے کا بھی وقت نہ رھے اپنے وقت کا بہترین استعمال شروع کیجے آج بلکے ابھی سے کیونکہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
فکر آخرت میں رونا !!!

ابو زر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! میں وہ باتیں دیکھتا ہوں جن کو تم نہیں دیکھتے اور سنتا ہوں جن کو تم نہیں سنتے آسمان چر چر نہ کرے گا اس میں چار انگلیوں کی جگہ بھی باقی نہیں ہے جہاں ایک فرشتہ اپنی پیشانی رکھے ہوئے اللہ تعالیٰ کو سجدہ نہ کر رہا ہو قسم اللہ کی اگر تم وہ جانتے ،
جو میں جانتا ہوں تو تم تھوڑا ہستے اور زیادہ روتے اور تم کو بچھونوں پر اپنی عورتوں کے ساتھ مزہ نا آتا اور تم جنگلوں کو نکل جاتے اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتے ہوئے -
(ابو زر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں )
قسم اللہ کی مجھے تو آرزو ہے کاش میں ایک درخت ہوتا جس کو لوگ کاٹ ڈالتے-

***** سنن ابن ماجہ ، حدیث # ٤١٩٠ حسن عند الا بانی *****
 
Top