• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جاہلانہ تعصب!

غرباء

رکن
شمولیت
جولائی 11، 2019
پیغامات
86
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
46
جاہلانہ تعصب

اللہ تعالی نے فرمایا :
اے لوگو! ہم نے تم سب کو ایک (ہی) مرد و عورت سے پیدا کیا ہے ۔ اور اس لئے کہ تم آپس میں ایک دوسرے کو پہچانو کنبے قبیلے بنا دیئے ہیں۔ اللہ کے نزدیک تم سب میں با عزت وہ ہے جو سب سے زیادہ ڈرنے والا ہے۔ یقین مانو کہ اللہ دانا اور باخبر ہے۔‏

جاہلانہ تعصب کی حقیقت :

ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا :
’’اسلام اور قرآن کی دعوت سے باہر جو بھی نکلے گا خواہ وہ کوئی نسب ہو یا ملک ہو یا نسل ہو یا مذہب ہو یا طریقت ہو تو وہ جاہلیت کے کاموں میں سے ہے۔‘‘ (السیاسہ الشرعیہ)

جاہلانہ تعصب کی بعض صورتیں :

قبائلی تعصب
مذہبی تعصب
تنظیمی تعصب
وطنی تعصب
اور قومی تعصب ۔

جاہلیت کی پکار کی طرف دعوت دینےسے باز رہنے کی تنبیہ

آپﷺ نے فرمایا :
’’جس کسی نے بھی جاہلیت کی پکار کی طرف بلایا تو وہ جہنم کے ڈھیر میں سے ہوگا۔ ایک آدمی نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ﷺ ، خواہ وہ نماز پڑھتا اور روزے رکھتا ہو تو تب بھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ خواہ وہ نماز پڑھتا ہوں اور روزے رکھتا ہوں ۔ پس تم اللہ کی پکار کی طرف دعوت دو جس نے تمہارا نام مسلمین، مؤمنین ، اللہ کے بندے، رکھا ہے۔ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے)

جاہلیت کے نقصانات :

* سرکشی وزیادتی
* خاندانوں پر فخر کرنا اور نسبوں پر طعنہ زنی کرنا
* اسلام کے سب سے مضبوط ترین کڑے کو توڑنا : الولاء البراء (اللہ کے لیے دوستی اور دشمنی کرنا)
* مسلمانوں کی صف کو بکھیرنا اور ان کی جماعت (جمعیت) سے الگ ہونا
* تکبر اور خود پسندی کرنا

جاہلانہ تعصب کی راہ میں جنگ لڑنے والے کا حکم

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ جو کوئی اطاعت سے نکلا اور جماعت کو چھوڑدیا تو وہ جاہلیت کی موت مرا ہے۔ اور جو کوئی کسی اندھے پرچم (رایۃ عمیۃ) کے تحت لڑتا ہے کسی بھی تعصب کے غصے میں یا کسی بھی تعصب کی مدد کرنے کے لیے ، پھر قتل ہوجاتا ہے تو وہ جاہلیت پر قتل ہوتا ہے۔
اور جو کوئی میری امت کیخلاف نکلتا ہے، اس کے نیکوکاروں اور فاجروں کو مارتا ہے، اس کے مؤمنوں سے نظر انداز نہیں کرتا ہے اور جس سے اس نے عہد کررکھا ہے، اس کے لیے اس عہد کو پورا نہیں کرتا ہے تو ایسا شخص مجھ میں سے نہیں ہے اور نہ میں اس میں سے ہوں
(یعنی نہ وہ مسلمانوں میں سے ہے اور نہ ہی اس کا مجھ اللہ کے رسول ﷺ سے کوئی تعلق ہے)۔ ‘‘
( اسے مسلم نے روایت کیاہے)
 
Top