• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جبریل علیه السلام کا دم

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
عن أبي سعيد أن جبريل أتی النبي صلی الله عليه وسلم فقال يا محمد اشتکيت فقال نعم قال باسم الله أرقيک من کل شي يؤذيک من شر کل نفس أو عين حاسد الله يشفيک باسم الله أرقيک

سیدنا ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا اے محمد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جی ہاں انہوں نے کہا اللہ کے نام سے ہر اس چیز کے شر سے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف دینے والی ہو اور ہر نفس یا حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دم کرتا ہوں اللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شفا دے گا میں اللہ کے نام سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دم کرتا ہوں۔

صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 1203 باب سلام کرنے کا بیان( دوا بیماری اور جھاڑ پھونک کے بیان میں )

مسند احمد میں الفاظ کچھ یوں ہیں :

عن أبي هريرة قال دخل علي النبي صلى الله عليه وسلم وأنا أشتكي قال عبد الرحمن في حديثه يعودني فقال ألا أعلمك قال عبد الرحمن ألا أرقيك برقية رقاني بها جبريل عليه السلام قلت بلى بأبي وأمي قال بسم الله أرقيك والله يشفيك من كل دا يؤذيك ومن شر النفاثات في العقد ومن شر حاسد إذا حسد وقال عبد الرحمن من كل دا فيك


سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں بیمار ہوگیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لئے تشریف لائے اور فرمایا کیا میں تمہیں جھاڑ پھونک کے ایسے کلمات نہ سکھا دوں جن سے جبرائیل علیہ السلام نے مجھے دم کیا تھا؟ میں نے عرض کیا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں کیوں نہیں فرمایا وہ کلمات یہ ہیں اللہ کے نام سے میں تمہیں جھاڑتا ہوں اللہ تمہیں ہر اس بیماری سے جو تمہیں تکلیف پہنچائے گرہوں میں پھونکیں مارنے والیوں کے شر سے اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرنے پر آ جائے شفاء عطاء فرمائے۔

مسند احمد:جلد چہارم:حدیث نمبر 2560

جامع ترمذی میں حدیث کچھ یوں ہے :


سیدنا ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت جبرائیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور فرمایا اے محمد کیا آپ بیمار ہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں جبرائیل نے کہا (بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيکَ مِنْ کُلِّ شَيْئٍ يُؤْذِيکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ وَعَيْنِ حَاسِدٍ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيکَ وَاللَّهُ يَشْفِيکَ) میں اللہ کے نام سے آپ کو ہر تکلیف دینے والی چیز سے ہر خبیث نفس کی برائی سے اور ہر حسد کرنے والے کی نظر سے دم کرتا ہوں میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں اللہ آپ کو شفا عطا فرمائے۔

جامع ترمذی:جلد اول:حدیث نمبر 967

سنن ابن ماجہ میں الفاظ کچھ اس طرح ہیں :

سیدنا ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نے کہا بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيکَ مِنْ کُلِّ شَيْئٍ يُؤْذِيکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنٍ أَوْ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيکَ بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيکَ میں تم پر اللہ کے نام سے دم کرتا ہوں ہر تکلیف دہ چیز سے۔ ہر نفس نظر اور حاسد کے شر سے اللہ تمہیں شفاء عطاء فرمائے۔ میں تمہیں اللہ کے نام سے دم کرتا ہوں ۔


سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 404

اس دم کو خود بھی یاد کریں بیماری کی صورت میں اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو یہ دم کریں

بجائے ان نام نہاد پیروں اور روحانی بابوں کے پاس جانے کے جو عزت و ناموس اور ایمان کا جنازہ نکال دیتے ہیں
۔۔۔
 
Top