• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جب ہم کہتے ہیں کہ یہ لوگ اسلام سے دور ہیں تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
جب ہم کہتے ہیں کہ یہ لوگ اسلام سے دور ہیں تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔

جس طرح اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاری کروائی - ویسے ہی میری تیاری کرا رہا ہے - عمران خان


اللہ سبحان و تعالیٰ ھم سب کی اصلاح فرما دے - آمین یا رب العالمین
 

اٹیچمنٹس

Last edited:
  • پسند
Reactions: Dua
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
11248062_218905198490198_7192664935741456563_n.jpg

"اک مقدس فرض کی تکمیل ہوتی ہے یہاں "؟!
یا للعجب !!
نظریہ پاکستان جن کی آن بان شان اور پہچان
ان شاہین صفت پٹهان بچوں کو پڑهایا جائے گا اب کترینہ کیف اور سلمان خان ؟
یہ کیا گل کهلا رہے ہیں جناب عزت مآب کپتان اور کسی حد تک خان ؟!
کیا یہی ہے وه نیا پاکستان ؟!!!

فردوس جمال

 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
عامر بھائی!
ہم بھی تو بسا اوقات ایسے کہتے ہیں کہ جس طرح اللہ نے انبیاء علیہ السلام کی مدد کی آزمائش کے وقت۔۔ایسے ہی اللہ مجھے بھی مشکل میں ساتھ دیتا ہے۔

اگر الفاظ کے اتھل پتھل سے ہمارے جذبات اتنے شدید ہیں کہ ہم وقت بھی لگا رہیں ہیں تو پھر اسلام کے ساتھ کہیں اور بھی برا ہو رہا ہے۔اس پر بھی توجہ فرمانی چاہیئے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شیخ محترم @اسحاق سلفی بھائی ویڈیو پر اور تصویر پر آپ ھم سب کو اور ان حکمرانوں کو کچھ نصیحت کرے گے -
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
سردار سورن سنگھ کی موت اور معتدل رویہ:

پی ٹی آئی کے سردار سورن سنگھ کی افسوسناک موت واقعی ان کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے لئے کسی دھچکے سے کم نہیں تھی،
لیکن اس معاملہ میں ہمارے کچھ بھائی، خصوصا پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کارکنان اپنے لیڈر عمران خان صاحب کی دیکھا دیکھی اسلام کے کچھ حدود کراس کر بیٹھے ۔۔۔

مجھے حیرت تب ہوئی جب عمران خان صاحب نے سردار سورن سنگھ کے لئے "شہید" کا لفظ استعمال کیا،

اسی کے ساتھ ساتھ دعاؤوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ PTI کے دوستوں کے وال پہ دیکھنے کو ملا،

پہلی بات تو یہ کہ سردار سورن سنگھ جتنا بھی اپنی شخصیت کے لحاظ سے زبردست انسان تھا، مگر ان کی موت حالت کفر میں ہوئی اس لئے ان کے لئے "شہید" کا لفظ استعمال کرنا اور ان کے لئے دعا کرنا عمران خان صاحب کا ایک غلط عمل تھا جس پہ ان کو تنبیہ کرنی چاہئے تھی کارکنان کی جانب سے، لیکن کارکنان بجائے تنبیہ کے خود اس کام میں لگ گئے۔۔۔

دوسری بات کہ سردار سورن سنگھ کی مغفرت یا ان کی آخرت میں درجات کے لئے دعائے کرنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ اگر اسلام کی طرف اپنی نسبت کرتے ہیں تو قرآن مجید کی اس آیت کو ذرا ملاحظہ فرمالیں، جس میں اللہ نے اپنے حبیب ﷺ کو کفار کے لئے بعد از موت دعا کرنے سے منع کیا ہے

مَاكَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْكَانُوا أُولِي قُرْبَى مِنْ بَعْدِ مَاتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ۔

(التوبۃ:۱۱۳)

ترجمہ: نبی اور ایمان والوں کے لئے روا نہیں کہ یہ ظاہر ہوجانے کے بعد بھی کہ مشرکین دوزخی ہیں ان کے لئے دعا کریں؛ گووہ ان کے قرابت دار ہوں۔

میری اس پوسٹ کو کسی قسم کی سیاسی فرقہ بازی کی نظر کرنے سے گریز کیا جائے،

اور جو بھائی لوگ اس بات کو بھی "مذہبی منافرت" میں شمار کرتے ہیں وہ اپنے ایمان پہ غور و خوض کریں کہ وہ کس جانب جارہے ہیں

(معاذ رزاق)

 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
ویڈیو پر اور تصویر پر آپ ھم سب کو اور ان حکمرانوں کو کچھ نصیحت کرے گے -
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم بھائی :۔ ویڈیو تقریر میں عمران خان کا اپنی مشکلات کو نبی کریم کی مشکلات تشبیہ دینا ۔۔۔میرے خیال میں ۔۔ایک پس منظر رکھتا ہے
اور وہ پس منظر یہ ہے کہ پاکستانی عوام کی ہمدردی کسی بھی سطح اور کسی بھی مشن پر حاصل کرنا ہو تو ’’ میڈیا ایڈوائزرز ‘‘ کی ایڈوائس میں
قرآنی حوالہ ۔۔اور پیغمبر اسلام کی نسبت بیان کرنا مؤثر سمجھا جاتا ہے ۔
اور آپ جانتے ہیں :
ایک سیکولر ، یا بائیں بازو کے آدمی کیلئے قرآنی حوالہ مؤثر تطبیق سے دینا کتنا مشکل ہے ،خاص کر جس نے قرآن اور اسلام کا نام تو سنا ہو لیکن
اسلامی نظریہ اور عمل سے کوسوں دور ہو ۔
کپتان سامعین کی ہمدردی سمیٹنے کیلئے اپنی جدو جہد اور مشن کیلئے پیش آمدہ مشکلات بیان کرنا مقصود تھا
لیکن مطلوب کی نزاکت سے بےخبری
جگ ہنسائی بن گئی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کافر کیلئے دعاء بھی کچھ اسی نوعیت کے اسباب رکھتی ہے
ایک سیاست دان کو اپنے ورکروں ،اور عوام الناس کو خوش کرنے کیلئے دعاء تو کیا ۔۔شہیدی تمغے بھی بانٹنے ہوتے ہیں ،
وہ سیاست دان جیمز گولڈ کے گھرانے کا ہو ۔۔یا۔۔ علماء کے گھرانے کا ۔۔۔کلہم یہی کام کرتے ہیں ؛ الا من رحم ربک
اس بے دین سیاست میں ’’ دین ‘‘ سمیت ہر چیز ’’کیش ‘‘ کروائی جاتی ہے ؛
حتی کہ لاشوں کی سیاست تو عام اصطلاح بن چکی ہے ،
اس لئے : اس پر فتوے دینے کی بجائے عوام کو دینی شعور دینا ،یعنی ممکن و میسر حد تک عوام الناس کو بنیادی اسلامی عقائد و روایات سے آگاہ کرنا
ضروری ہے ؛
شکوۂ ظلمتِ شب سے، تو کہیں‌ بہتر تھا
اپنے حِصّے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
اور درسی کتاب میں نونہالانِ وطن کیلئے ’’ گل اندام حسینہ ‘‘ اور انڈین فلمی ایکٹر کو ’’ تشبیہ اور استعارہ کے باب میں ذکر کرنا ،
اس حقیقت کا پتا دیتاہے کہ ہمارے قومی تعلیمی نصاب کے کرتا دھرتا بھارتی فلموں کے دیوانے ہیں ،
گیارہویں جماعت کی درسی کتاب کا مصنف کوئی پختہ عمر پرفیسر رہا ہوگا، اگر استاذ الاساتذہ صاحب کی یہ ادا ٹھہری تو ’’ انٹر ‘‘ کے طالب علم ‘‘ کی منزل
عشق کے ولولے محتاج بیان نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
عــــــ​
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے
اُس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے

نہیں آتے کسو کی آنکھوں میں
ہو کے عاشق بہت حقیر ہوئے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
بہت جامع اور پرمغز تجزیہ

Sent from my SM-G360H using Tapatalk
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
نصابی کتب میں اس طرح کے سطحی استعارات سے پرہیز لازم ہے ۔ افسوس ہے کہ ہوائیں کس سمت کو لے چلیں اسے ، کٹی پتنگ ہو جیسے۔ کبهی لگتا ہے یہ خواب جو علماء اور مفکرین سے لیکر ادنی سے ادنی مسلمان نے دیکہا تہا اپنی تعبیر کهو بیٹها ۔ لیکن عقل پر قلب حاوی ہوتے ہوئے مجہے یقین دلائے جاتا ہیکہ تبدیلیاں ہوتی ہیں ، تبدیلیاں ہونگی ان شاء اللہ ، اتنی قربانیاں بے اثر کسطرح ہو سکتی ہیں ؟ اللہ پر کامل یقین ہیکہ وہ اپنی حکمتوں سے پست کو بلند فرما دیگا .
آپ سب کی دعاء اور مثبت عمل کی ضرورت بهی ہے ۔

ﻣﻠّﺖ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﺍﺳﺘﻮﺍﺭ ﺭﮐﮫ
پﯿﻮﺳﺘﮧ ﺭﮦ ﺷﺠﺮ ﺳﮯ، ﺍﻣﯿﺪ ﺑﮩﺎﺭ ﺭﮐﮫ

یہ تو بر صغیر کے مسلمانوں کا خواب ہے ۔
 
Top