• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جب ہم کہتے ہیں کہ یہ لوگ اسلام سے دور ہیں تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس طرح کی تشبیہات اور استعارے استعمال کرنے والے حیوانوں کو نصاب ترتیب دینے والی اہم کرسی کی بجائے ، فلم گھر کی ٹکٹیں کاٹنے والی کرسی پر ہونا چاہیے ۔ علم و فن کیا ، سرے سے انسانیت کے دشمن ہوئے بیٹھے ہیں ۔
محترم @یوسف ثانی اور @فلک شیر صاحب ۔ کیا تبصرہ فرمائیں گے اردو ادب کے ساتھ اس حادثے پر ؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290

خضر بهائی
حادثہ نہیں المیہ کہیں اسے ۔ خصوصا اس لیئے کہ اسکا تعلق علم سے ہے
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
اس طرح کی تشبیہات اور استعارے استعمال کرنے والے حیوانوں کو نصاب ترتیب دینے والی اہم کرسی کی بجائے ، فلم گھر کی ٹکٹیں کاٹنے والی کرسی پر ہونا چاہیے ۔ علم و فن کیا ، سرے سے انسانیت کے دشمن ہوئے بیٹھے ہیں ۔
محترم @یوسف ثانی اور @فلک شیر صاحب ۔ کیا تبصرہ فرمائیں گے اردو ادب کے ساتھ اس حادثے پر ؟
اردو ادب میں ”بے ادبی“ کی یہ مثال نہ پہلی ہے اور نہ آخری۔ اردو ادب کے ایک سنجیدہ طالب علم کی حیثیت مجھے یہ کہنے کی اجازت دیجئے کہ اردو کی ”تحریری دنیا“ جتنی بے ادبی بلکہ فحاشی ”ادب“ کے نام پر پھیلائی گئی ہے، اس کا عشر عشیر بھی ”بیرونِ ادب“ موجود نہیں۔ جتنی ”غلط بیانیاں اور فحاشیاں“ ہم ادب کے نام پر ”جائز“ قرار دیتے ہیں، اتنا ہی ہم ”عام تحریر و بیان“ میں کرنے لگیں تو ہم حدود آرڈیننس سمیت دیگر اسی قسم کی متعدد دفعات کے تحت ”مجرم“ قرار پائیں، لیکن ایک ادیب ہونے کے ناطے ہمارے ”ادبی شہ پاروں“ اور ادیبوں کو تمام قوانین سے عملاً استثنیٰ حاصل ہے۔ اور جب کبھی کوئی ادیب یا شاعر پابند سلاسل ہوتا ہے تو بالعموم اس کی نوعیت سیاسی ہوتی ہے۔
بات کہنے کی نہیں (شاید) لیکن یہ امر واقعہ ہے کہ اردو ادب میں جیسے جیسے میرا مطالعہ ”وسیع“ ہوتا گیا، اردو ادب سے میری ”نفرت“ میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اب میں ادبی نشستوں اور”ادب والوں“ سے دور دور رہنے لگا ہوں۔
 
فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
اس طرح کی تشبیہات اور استعارے استعمال کرنے والے حیوانوں کو نصاب ترتیب دینے والی اہم کرسی کی بجائے ، فلم گھر کی ٹکٹیں کاٹنے والی کرسی پر ہونا چاہیے ۔ علم و فن کیا ، سرے سے انسانیت کے دشمن ہوئے بیٹھے ہیں ۔
محترم @یوسف ثانی اور @فلک شیر صاحب ۔ کیا تبصرہ فرمائیں گے اردو ادب کے ساتھ اس حادثے پر ؟
کس کس بات کا رونا روئیے گا خضر بھائی!
سب کچھ ہی چوپٹ ہے ــــــــــ نظام تعلیم ، درسی کتب ، امدادی کتب، امتحانی نظام ـــــــــــــــــ اساتذہ کا کردار اور علاوہ از یں اور بھی بہت کچھ
یہاں بی ایس سی کی انگریزی کی آدھی کتاب کھلی کھلی الحاد کی تعلیم دیتی ہے ، دماغ خراب ہوتا ہے پڑھاتے ہوئے ، کیا کیجیے ، پڑھاتے ہیں رسل کے مضامین اور اسی کی قبیل کے دیگر حضرات کی ہفوات سے
 
فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
کل ایک ادبی ویب سائٹ دیکھی ، اس پہ فخریہ پیشکش کے طور پہ اعضائے انسانی ، جنسی معاملات اور اسی نوع کے اشعار ہزاروں کی تعداد میں درج تھے ، بلکہ اس پہ ایک صاحب جو پی ایچ ڈی تھے، ان کا انتخاب بھی موجود تھا ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
کل ایک ادبی ویب سائٹ دیکھی ، اس پہ فخریہ پیشکش کے طور پہ اعضائے انسانی ، جنسی معاملات اور اسی نوع کے اشعار ہزاروں کی تعداد میں درج تھے ، بلکہ اس پہ ایک صاحب جو پی ایچ ڈی تھے، ان کا انتخاب بھی موجود تھا ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
:( اللہ ہماری حالت پر رحم کرے ۔
 
Top