اسحاق سلفی بھائی شکریہ
میں صرف پہلے والے کو ہی سمجھ سکا ہوں
اس میں یہی کہا گیا ہے ناں کہ
جرح مفسر یہ ہیں:-
- صدوق یہم
- سی ء الحفظ
- منکر الحدیث
- مضطرب الحدیث
متروک امام وداعی کے نظر میں جرح مفسر ہے
باقی شاید وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ کچھ لوگ اس کو غیر مفسر مانتے ہیں، تاہم انہوں نے اس کو رد کیا ہے
میں صحیح کہہ رہا ہوں؟
ایک اور سوال: صدوق یہم۔۔۔۔۔۔۔ یہ تعدیل میں بھی شمار نہیں ہو گا؟ صرف یہم تو جرح میں ہے، مگر صدوق یہم کیوں؟ ایسے راوی کی روایت کس درجے کی ہو گی؟ خاص طور پر اگر وہ روایت میں منفرد ہو؟
دوسرا سوال: آپ نے یہ جملہ نقل کیا
الأولى المجمل:ـ وهو مالم يبين فيه السبب، كقول الجارح”ليس بعدل”،”فاسق”
مجمل کا مطلب اجمالی طور پر؟ یا کیا؟
لیس بعدل، یا فاسق۔۔۔۔۔ یہ جرح مفسر ہیں کہ نہیں؟
شکریہ