• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جزء رفع الیدین

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,043
پوائنٹ
432
شریعتِ اسلامیہ میں نماز بہت بڑا اور اہم رکن ہے اور اس پر مواظبت لازم قرار دی گئی ہے بلکہ کفر وایمان کے درمیان نماز ایک امتیاز ہے۔عقیدہ توحید کے بعد کسی بھی عمل کی قبولیت کےلیے دو چیزوں کاہونا ضروری ہے۔ نیت اور طریقۂ رسول ﷺ ۔لہٰذا نماز کے بارے میں آپ کاﷺ واضح فرمان ہے ’’ نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو‘‘ (بخاری) نماز کے مسائل میں رفع الیدین کوایک بنیادی اور اساسی حیثیت حاصل ہے۔نماز میں رفع الیدین رسول اللہ ﷺ سے متواتر ثابت ہے۔امام شافعیؒ فرماتے ہیں کہ رفع الیدین کی حدیث کو صحابہ کرام کی اس قدر کثیر تعداد نے روایت کیا ہے کہ شاید اور کسی حدیث کواس سے زیادہ صحابہ نے روایت نہ کیا ہو۔ لیکن صد افسوس اس مسئلہ کو مختلف فیہ بنا کر دیگر مسائل کی طرح تقلید اور مسلکی تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔اثبا ت رفع الیدین پر امام بخاری کی جزء رفع الیدین ،حافظ زبیر علی زئی  کی نور العینین فی مسئلۃ رفع الیدین وغیرہ کتب قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’جزء رفع الیدین‘‘ رفع الیدین کےاثبات کے موضوع پر امیر المومنین فی الحدیث امام محمد بن اسماعیل بخاریؒ کی تصنیف ہے ۔جس میں امام بخاری ؒ نے ایک سو بائیس حوالوں سے اس کاثبوت واثبات واضح کیا ہے۔ ان احادیث کے رایوں میں مکہ ،حجاز ، عراق، شام، بصرہ، یمن ، خراسان اور بخارا سے تعلق رکھنے والے حضرات شامل ہیں اثبات رفع الیدین میں یہ رسالہ حرف ناطق ہے ۔ جس سے علم حدیث کے اصول ومبادی جاننے والا کو ئی انکار نہیں کرسکتا ۔امام بخاری کے اس رسالےکو متعدد ناشرین نے ترجمہ کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ زیر تبصرہ ایڈیشن کے عربی متن کی عمد ہ تحقیق، مثالی تخریج اور مستند اردو ترجمہ محدث العصر حافظ زبیرعلی زئیؒ کے قلم ہوا ہے جس اس رسالے کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس رسالےکوامت مسلمہ کی نمازوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ آمین (م۔ا)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,634
پوائنٹ
791
اللہ کریم آپ کو جزائے خیر سے نوازے ۔۔آمین
 
Top