باذوق
رکن
- شمولیت
- فروری 16، 2011
- پیغامات
- 888
- ری ایکشن اسکور
- 4,011
- پوائنٹ
- 289
معروف ادیب ہاشم رضا (صاحبِ کتاب "ہماری منزل") کے چچا آلِ رضا اپنے زمانے کے معروف شاعر تھے۔ ان کی ایک غزل کے چند اشعار ابھی مطالعے میں آئے۔
شئیر کر رہا ہوں۔ دیکھئے کس قدر معنی خیز ہیں ۔۔۔۔
انسانوں کا عجائب خانہ ہے تو رضا دلچسپ مقام
جس کو دیکھو جس سے بولو سمجھے کم سمجھائے بہت
کھلتے پھولوں کی یہ کہانی دل کو نہ کیوں تڑپائے بہت
شاخوں پر کم رہنے پائے ہاتھوں میں کمہلائے بہت
قسمت کا یہ کھیل بھی دیکھا بجھنے والی پیاس بڑھی
مٹی ترسی بوند نہ برسی بادل گھر کر آئے بہت
چلئے ہمیں کو دل دوبھر تھا آپ ہی جیتے ہم ہارے
بات تو اپنی اونچی رکھ لی آپ مگر شرمائے بہت
(آلِ رضا)