• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جماعت الدعوۃ کا دفاع پاکستان کاروان؟؟

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
حیدرآبادی صاحب بھارت نے آپ کو جو تحفے دئے ہیں لگتا ہے بھول گئے ہیں یاد کر لیں بابری مسجد ، گجرات احمد آبا د فسادات کو ۔آپ لوگ تو وہاں ہیں اور ڈر کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن ہم نے اسلام کی خاطر 5000 کم و بیش شہید کرائے ہیں کشمیر میں۔ فلاحی کام کے ساتھ ساتھ جہادی کام بھی اھل حدیث کی زمہ داری ہے ۔
بھائی جان! یہ ایک علیحدہ موضوع ہے ، اس کے لیے کوئی دوسرا تھریڈ کھول کر مجھے ٹیگ کر لیں۔
ایک انٹرٹینمنٹ حرب بن شداد بھائی نے پیش کیا ، کچھ دوسری پیشکش میری طرف سے بھی ۔۔۔۔۔
۔۔۔ شریف لوگ بھی دشمنیاں نہیں پال سکتے۔ چونکہ ہمارا نظام جنگل کی خونی وحشتوں سے بھرا ہوا ہے۔ لہذا یہاں پر شریف لوگوں کا معافی تلافی کے بغیر گذارا نہیں۔ ۔۔۔ جب ریاست جرائم پیشہ افراد کے سامنے ہر جگہ گھٹنے ٹیکتی جا رہی ہو ، جب بندوق آپ کی کنپٹی پر رکھ کر اپنی مرضی کے فیصلے لکھوائے جا رہے ہوں ، جب قاتل آرام دہ کرسیوں پر براجمان ہوں اور لواحقین زندگی بچانے کی تگ و دو کی سولی پر لٹکے ہوں تو خون بہا یہاں بصد شکریہ قبول کرنا پڑتا ہے۔ شاہ زیب کے خاندان نے یہ معاہدہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اس ملک میں زندگی گزارنے کے دو ہی طریقے ہیں : یا دن دہاڑے قتل کر لو اور اگر نہیں کر سکتے تو رات کی تاریکی میں تصفیہ کر لو۔ یہ نکتہ شاہ زیب کے خاندان والوں کے لئے باعث شرم نہیں بلکہ اس ملک کے چلانے والوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
بشکریہ بحوالہ : سید طلعت حسین کا کالم - شاہ زیب قتل کا اصل ڈرامہ
ادب کے ساتھ عرض خدمت ہے کہ ۔۔۔۔۔
جو بھائی لوگ عسکری تنظیموں کی تائید میں رطب اللسان ہیں انہیں ذرا ان واقعات پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے بلکہ اپنی چہیتی تنظیموں کے سربراہان کو توجہ دلانا چاہیے کہ غیر ممالک پر طعن تراشی کرنے یا ان کے خلاف مہم چھیڑنے سے قبل ذرا اپنے اندر کے معاملات کو بھی سدھار لیا جائے۔
پہلے اس قوم کو کوئی ایسا رہنما تو ملے جو انہیں اپنی تہذیب و ثقافت سے جڑے رہنے اور غیروں کی تہذیب و ثقافت کو اکھاڑ پھینکنے کا ہنر بتائے اور عمل پر بصد اصرار مجبور کرے۔ پہلے یہ قوم اپنے اندر وہ کردار تو پیدا کرے کہ سلف الصالحین کے کردار کی یاد تازہ ہو ۔۔۔ پہلے یہ قوم اخلاقیات کے اس درجے کو پہنچے کہ کسی عام آدمی کو سڑک پر چلتے ہوئے مارے جانے یا لوٹ لیے جانے کا خوف پیدا نہ ہو ۔۔۔
پھر اس کے بعد ذرا دیگر محاذوں پر "جہاد" کے لیے جانے کو کہیے گا!
 
Top