• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جماعت الدعوۃ کا یوم حق خودارادیت کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة سمیت مختلف مذہبی ، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کو غاصب بھارت سے آزادی دلانے کیلئے ان کی ہر ممکن مدد و حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حکمرانوں کی مجبوریاں ہو سکتی ہیں ہماری کوئی مجبوری نہیں۔

نہتے کشمیری بھائیوں پرآٹھ لاکھ بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے بدترین مظالم کے خاتمہ کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت سے مظلوم کشمیریوں کو آزادی دلانا فرض ہے۔ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے اور انڈیا سے آلو، پیاز کی تجارت کے فیصلے قبول نہیں۔دریاﺅں میں پانی کی روانی اور اپنی زمینیں بنجر ہونے سے بچانے کیلئے بھارت سے اپنے دریاﺅں کا قبضہ چھڑانا ہو گا۔
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکہ افغانستان میں شکست کی سزا پاکستان کو دینا چاہتا ہے اور حکمرانوں پر دباﺅ ڈال کر انڈیا کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دلوایا جارہا ہے۔ کشمیریوں کا مورال ڈاﺅن کیا جارہا ہے۔ انڈیا نوشتہ دیوار پڑھ لے! اگر اس نے مقبوضہ کشمیر سے آٹھ لاکھ فوج نہ نکالی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دیا توخطہ سے امریکی انخلاءکے بعد آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ خود بھارت کیلئے بھی اپنا وجود برقراررکھنا مشکل ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ ہم سید علی گیلانی سمیت پوری کشمیری قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم ان کی جدوجہدا ٓزادی کے ساتھ ہے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے اور شہداءکی قربانیوں فراموش کر کے آلو، پیاز کی تجارت کسی صورت قبول نہیں ہے۔ کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے اس کی آزادی کیلئے ہم خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں۔
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کیلئے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن موجودہ حکمران خود اپنی ہی شہ رگ کشمیر کو دشمن بھارت کے حوالے کرنے پر تیار نظر آتے ہیں۔ نوے فیصد کشمیری پاکستان سے ملنا چاہتے ہیںہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن مظلوم کشمیریوں سے بے وفائی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسیوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں نت نئے مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی خاموشی افسوسناک ہے اگر دنیائے کفر انڈیا کے ساتھ ہے تو پوری ملت اسلامیہ مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے۔ کشمیریوں سے رشتہ ایمان اور عقیدے کا ہے جو کبھی نہیں ٹوٹے گا۔

تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے کہاکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادت، حریت پسند قیادت کو پابندسلاسل کرنے اور گھروں ، مارکیٹوں و دیگراملاک کی تباہی کے باوجود کشمیری قوم کا بھارت کے خلاف پرامن تحریک جاری رکھنا قابل تحسین ہے حریت کانفرنس سمیت آزاد کشمیر و پاکستان کی سبھی دینی و سیاسی جماعتیں کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔

تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور نے کہاکہ یوم حق خودارادیت کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ غاصب بھارت کے خلاف جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے اور حریت کانفرنس کے رہنماﺅں وکشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت اور صبر و استقامت کو پوری پاکستانی قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

جماعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ حافظ عبدالغفار روپڑی، امیر جماعةالدعوة آزاد کشمیر مولانا عبدالعزیز علوی،مسلم کانفرنس آزادکشمیر کے مرکزی رہنما مولانا محمد شفیع جوش،ہیومن رائٹس فار جسٹس اینڈ پیس کے چیئرمین حافظ محمد مسعود، امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم، تحریک آزادی جموںکشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید و دیگر نے کہاکہ کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر حکمرانوں کا مجرمانہ خاموشی اور نرم رویہ اختیار کرنا درست نہیں۔

یکطرفہ دوستی اور باہمی اعتماد سازی کے اقدامات ترک کرکے مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں والا پرانا اصولی اور دوٹوک مﺅقف اختیار کیا جائے۔حکمران نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم امریکی اتحاد سے باہر نکل آئیں اورکشمیریوں کے اصل وکیل ہونے کا کردار ادا کریں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی پر اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے دیگرعالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے حکومت پاکستان اقوام متحدہ پر دباﺅ بڑھائے کہ وہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لئے مجبور کرے۔
 
Top