ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
جمع قرآن وتشکیل قراء ات کی مختصرتاریخ
قاری رحیم بخش پانی پتی
قراء پانی پت میں شیخ القراء قاری رحیم بخش پانی پتی ؒ کا نام نامی غیر معروف نہیں۔ ان کی شخصیت کا یہ امتیاز ہے کہ متعدد متواتر قراء ات میں سے ہر ایک کے بارے میں انہوں نے علیحدہ علیحدہ کتابچے تحریر فرمائے۔ آپ کی یہ کاوش عرب و عجم میں اپنے موضوع پر منفرد حیثیت کی حامل ہے۔ اس موضوع پر بعض عرب محققین کا شائع ہونے والاتمام کام بنیادی طور پر حضرت قاری صاحب کے اسی کام سے ماخوذ ہے۔ عوامی سطح پر پاکستان میں پانی پتی اسلوب تلاوت کومتعارف کروانے کا سہرا بھی آپ کے سر ہے۔ آپ کے سینکڑوں تلامذہ حلقہ ہائے حفظ ِقرآن کو عرصہ دراز سے جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں اور عوامی سطح پر پانی پتی لہجہ و سلسلۂ قراء ات کو باقی رکھنے کی بنیاد بنے ہوئے ہیں۔ موصوف کی زیر نظر تحریر ان کی کتاب الخط العثماني في الرسم العثماني سے ایک بحث کا انتخاب ہے۔ حضرت کی بلند بالا شخصیت اور موضوع کی افادیت کے پیش نظر ان کی یہ تحریر ہم رُشد کے صفحات میں شائع کررہے ہیں۔ (ادارہ)