• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمع مکسر کو لغت میں کیسے تلاش کیا جائے جواب درکار ہے

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
سوال جمع مکسرکے واحد کو لغت میں کیسے تلاش کیا جائے ۔مثلا کسی عربی تحریر میں ہمیں جمع ّ مکسر نظر آجاتی ہے اور ہمیں اس کا معنی معلوم نہیں ہے اور نہ ہی اس کے واحد کا علم ہے۔تو اس کو لغت میں کیسے تلاش کریں۔جواب درکار ہے
مجھے یہ لغت میرےنصاب میں استعمال کروئی جاتی ہے
القاموس الوحید
 
Last edited:

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
سوال جمع مکسرکے واحد کو لغت میں کیسے تلاش کیا جائے ۔مثلا کسی عربی تحریر میں ہمیں جمع ّ مکسر نظر آجاتی ہے اور ہمیں اس کا معنی معلوم نہیں ہے اور نہ ہی اس کے واحد کا علم ہے۔تو اس کو لغت میں کیسے تلاش کریں۔جواب درکار ہے
@اسحاق سلفی
@عبدہ
@خضر حیات
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
محترم بھائی کسی جمع مکسر کا مادہ آپ کتنی جلدی اور درست تلاش کر سکتے ہیں اسکا انحصار مختلف باتوں پر ہوتا ہے مثلا
1-آپ کو جمع مکسر کے اوزان پر کتنا عبور ہے
2-آپ کی عربی vocabulary کتنی ہے
3-کسی بھی صیغہ میں زائد حروف کون سے ہو سکتے ہیں (یعنی سالتمونیھا کا مجموعہ)
4-تعلیل، تخفیف و ادغام کے قواعد وغیرہ

جتنا اوپر والی چیزوں پر آپکی گرفت زیادہ ہو گی اتنا آپ کے لئے مادہ تلاش کرنا آسان ہو گا
آپ ایسا کیا کریں کہ اگر آپ کوجمع مکسر کے اوزان اور مادہ پر اتنا عبور نہیں تو آپ کے علم کے مطابق حرف اصلی کے جو جو احتمال ہو سکتے ہیں انکا پہلے تعین کر لیں پھر انکو ڈکشنری میں دیکھ لیں وہاں جمع بھی بتائی گئی ہوتی ہے مطلوبہ جمع کسی احتمال والے مادہ میں آپ کو مل سکتی ہے ورنہ آپ جمع مکسر قلت کے چار اور کثرت کے مشہور اوزان اپنے پاس لکھ لیں پھر مطلوبہ لفظ کو ان اوزان سے میچ کرتے ہوئے حرف اصلی نکالنے کی کوشش کریں جہاں تعلیل وغیرہ ہوئی ہو گی وہاں آپ کو مشکل ہو گی ورنہ آسانی سے پتا چل جائے گا واللہ اعلم
 
جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
جمع تکسیر کے واحد کا وزن معلوم کرنے کیلئے آپ پہلے جمع تکسیر کے ہر حرف کو الگ الگ لکھیں اور اسکے نیچے ف ع ل سے اسکا وزن بناکر لکھیں پھر دیکھیں کہ ف ع ل کے مقابل جو حرف ہوگا وہی اصلی حرف ہوگا جیسے رجال اسکو الگ الگ لکھیں جیسے: ر ج ا ل ، اب اسکے مقابل ف ع ا ل پھر دیکھیں : ف کی جگہ ر۔ ع کی جگہ ج اور ل کی جگہ ل ،، رجل واحد اور اصل ہوا اسی طرح دوسرے کلمات کے بھی ۔،
 
لیکن بھائی رءموس جس کا واحد رأ س ہے ۔اس میں سے ف،ع،ل کو الگ کیسے کریں گے؟
 
جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
میرے محترم آپ پہلے رءوس کو الگ کرکے لکھیں یعنی:ر ء و س، اسی کے نیچے ہر حرف کے مقابل ف ع ل کو لکھیں یعنی:ف ع و ل اس کے بعد دیکھیں ف ع ل کی جگہ پر جو حرف ہوگا وہ حرف اصلی ہوگا یہی طریقہ تمام مشتقات میں ہوگا خواہ اسم ہو یا فعل۔ جزاک اللہ خیر
 
Top