اور کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا سلسلہ، کشمیریوں کا مطالبہ آزادی اور تقسیم ہند کے معاہدے کے مقابل کشمیریوں کا حق راے دہی براے آزادی--- یہ سب کس کروٹ بٹھائیں گے؟السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اگر ''سپر پاکستانی'' ہضم کر سکیں تو عرض ہے کہ:
تقسیم ہند کے معاہدے کی رو سے آزاد ریاستوں کے راجا ، مہاراجا، ناظم کو یہ اختیار تھا کہ وہ چاہیں تو بھارت سے الحاق کریں، اور چاہیں تو پاکستان سے الحاق کریں!
کشمیر کے راجا نے بھارت سے الحاق کا کیا! اب اس معاہدے کو تسلیم نہیں کرنا، تو پاکستان کا ہی انکار کردیں! اور پاکستان کے قیام کو اس معاہدے کے تحت درست کہتے ہو، تو کشمیر کے حوالہ سے راجا کے حق کو تسلیم کریں!
یہ کہنا بھی سود مند نہ ہوگا کہ کشمیری تو مسلمان ہیں، ان کی زمین کا فیصلہ ایک غیر مسلم راجا کیوں کر کر سکتا تھا! کہ ساری باتوں سے قطع نظر قیام پاکستان کے معاہدے میں اسے تسلیم کیا گیا تھا!
ہاں ! وہ حیدرآباد دکن! وہ جوناگڑھ!
یہ کیوں یاد نہیں آتا کہ یہ وہ ریاستیں تھی جس نے پاکستان سے الحاق کیا تھا!
یہ کشمیر کا معاملہ بھی ہمارے ''سپر پاکستانی'' کشمیریوں کے لئے نہیں، بلکہ اپنے مفاد کے حصول کے لئے اٹھا رکھتے ہیں!
اب کیا کریں کہ بات تو سچ ہے، مگر بات ہے رسوائی کی!
اور ہاں ! جب میں نے ''سپر پاکستانیوں'' کو چھیڑ ہی دیا ہے، تو ایک بات اور کر لوں!
ہمارے ''سپر پاکستانیوں'' نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالہ سے آواز اٹھائی کہ انہیں پاکستان لے آیا جائے! اور بنگلہ دیش پر بہت تنقید کی کہ وہ انہیں بنگلہ دیش میں داخل نہیں ہونے دیتا!
یہ سب بجا ہے! لیکن لیکن!
یہ بھی تو بتلاؤ کہ بنگلہ دیش میں 40 سال سے محصور پاکستانیوں کو، کہ جو پاکستانی ہیں، انہیں تو پاکستان لائے نہیں! اور یہی پاکستانی کہتے ہیں کہ اگر وہ پاکستان آگئے تو ہم ''اصل پاکستانی'' کہاں جائیں گے!
سو باتوں کی ایک بات!
جہاد کے نام پر مفادات کا دھندا بند کیا جائے!
جہاد و قتال فی سبیل اللہ کو فی سبیل اللہ ہی رہنے دو!
اس تھریڈ کے پہلے مراسلہ کو دیکھیں! اسی کے تناظر میں بات کی ہے!اور کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا سلسلہ، کشمیریوں کا مطالبہ آزادی اور تقسیم ہند کے معاہدے کے مقابل کشمیریوں کا حق راے دہی براے آزادی--- یہ سب کس کروٹ بٹھائیں گے؟
مفادات پاکستان کی بات تو کر دی گئی اور اس میں کوئی حقیقت ہو تو کوئی حیرت بھی نہیں، مگر انڈیا کے مفاد کا تذکرہ کہاں ہو گا جو وہاں پر زندہ لاشیں بنا رہا ہے؟ مسلہ پاکستان کا تو بیان کر دیا گیا، مسلہ کشمیر کا بیان کیسے اور کہاں ہو گا؟ اگر کشمیری بھی اپنے حق اور ظلم کے خلاف احتجاج کریں اور دوسرے مسلم اس میں شریک ہوں تو پھر کیا بیان ہو گا؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس تھریڈ کے پہلے مراسلہ کو دیکھیں! اسی کے تناظر میں بات کی ہے!
رہی بات بھارت کے کشمیر میں مظالم کی!
تو بھارت تو ظالم ہے، غیر مسلم حکومت ہے، دشمن ہے! اس سے عدل و انصاف کی امید کیوں؟
مسئلہ یہ ہے کہ ہم کیا کرتے ہیں!
تو میرے بھائی ! یا تو اتنی تپڑ ہو کہ بھارت کو کشمیر سے بزور طاقت باہر دھکیلا جا سکے، تو کیجیئے!
اور اگر نہ اس کی لیاقت ہو، نہ تپڑ، تو پھر یہ پنگے بازی سے بھارت کو مشتعل کرکے کشمیریوں کے لئے زندگی اجیرن کرنے کا سبب نہیں بننا چاہیئے!
بلکہ کوئی ایسی راہ اختیار کرنا چاہیئے، کہ جس سے کشمیری مسلمانوں کی بھلائی ہو!
وہ ایک شعر ہے!
ہو صداقت کے لیے جس دل میں مرنے کی تڑپ
پہلے اپنے پیکرِ خاکی میں جاں پیدا کرے