• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمہوریت کیا ہے حنفی حضرات کے لیے دلائل

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
جمہوریت کیا ہے حنفی حضرات کے لیے دلائل



یہ (جمہوریت ) رب تعالیٰ کی صفت ملکیت میں بھی شرک ہے اور صفتِ علم میں بھی شرک ہے
[فطری حکومت -قاری طیب قاسمی دیوبندی]

جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ مزدور اورعوام کی حکومت ہے ایسی حکومت بلاشبہ حکومت کافرہ ہے۔
[عقائد اسلام ص 230- مولانا ادریس کا ندھلوی]

ہم جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں۔ اس میں تو دو مردوں کی آپس میں شادی کی اجازت ہے ۔ جیسا کہ برطانیہ نے اس کا بل کثرت رائے سے پاس کیا ہے
[اسلامی خلافت، ص 177- حضرت مولانا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ نے مینگورہ سوات میں ایک وکیل کےسوال کے جواب میں فرمایا]

مولانا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ کے اس آفاقی شان والے جملے کو بھلا کون بھُلا سکتا ہے کہ ‘‘ میں اسلام کے علاوہ ہرازم کو کفر سمجھتا ہوں ’’ تو کیا جمہوریت اسلام کے مقابل ایک نیاد ین ایک نیا مذہب اور اسلام سے ایک علیحدہ ازم نہیں ہے۔

اسلام میں اس جمہوریت کا کہیں وجود نہیں (لہٰذا یہ نظام کفر ہے) اور نہ ہی کوئی سلیم العقل آدمی اس کے اندر خیر تصور کرسکتا ہے ۔
[فتاویٰ محمودیہ ، ج 20، ص 415 - مولانا محمود الحسن گنگو ہی رحمۃ اللہ علیہ]

ایسی جمہوری سلطلنت جو مسلم اور کافر ارکان سے مرکب ہو۔ وہ تو غیر مسلم (سلطنت کافرہ) ہی ہوگی
[ملفوظات تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ص 252]

یہ تمام برگ و بار مغربی جمہوریت کے شجرہ خبیثہ کی پیداوار ہے ۔ اسلام میں اس کافرانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں ۔
[احسن الفتاویٰ از مفتی رشید احمد رحمۃ اللہ علیہ 6 ص 26]

جمہوریت کا نہ صرف یہ کہ اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ اسلام کے سیاسی نظریے کی ضد ہے (ظاہر ہے اسلام کی ضد کفر ہی ہے) ۔
[آپ کے مسائل اور ان کا حل ، ج 8 ص 176 - مولانا یوسف لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ]

ان کی لائی ہوئی جمہوریت بالکل جاہلانہ جمہوریت ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ ( جس چیز کا تعلق اسلام سے نہ ہو تو ظاہر ہے وہ کفر ہی ہو گی)’’
[تفسیر انوار البیان ، ج 1 ص 518- مولانا عاشق الٰہی بلند شہری رحمۃ اللہ علیہ ]

اسلام کا نظام سیاسی ڈیمو کریسی اور ڈکٹیٹر شپ سے جدا ہے۔ (گویا جمہوریت الگ ہے اور اسلامی نظام الگ ہے اس کا اُس سے کوئی تعلق نہیں) ۔
[فتح الملھم ، ص 284 ج 3 - مولانا مفتی تقی عثمانی]

اسلامی شرعی شوریٰ اور موجودہ جمہوریت کے درمیان اتنا فرق ہے جتنا آسمان او رزمین میں ، وہ مغربی آزاد قوم کی افراتفری کا نام ہے۔ جس کا شرعی شورائی نظام سے دور کا واسطہ بھی نہیں
[اسلامی خلافت، ص 117 - مولانا فضل محمد دامت بر کاتھم]

درحقیقت یہ نظام حکومت نہ کسی عقلی کسوٹی پر پورا اترتا ہے نہ عملاً مفید ثابت ہوا۔ نہ فطری طور پر درست اسے یہودی دماغوں نے گڑھا ہے
[عالمی یہودی تنظیمیں ، ص 197- مفتی ابولبابہ شاہ منصور]

یہ خود بھی گمراہ ہونا ہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرنا ہے۔ اور فاسد شکوک ہیں جہاں جہالت اور اللہ تعالیٰ پر جھوٹ گھڑنے سے پیدا ہوتی ہے ۔ (اِنْ بتَّبِعُوْن ) مِنَ الشِّرکِ و الْضَلَال ( وہ پیروی کرتے ہیں) شرک اور گمراہی کی ۔’’
[تفسیر روح المانی، جلد نمبر 4 ، ص 11]

شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے حجتہ اللہ البالغہ میں وَاِن تُطِعْ اَکْثَرَ مَنْ فیِ الْاَرْض کی تشریح میں جمہوریت کا رد فرمایا ہے۔

تصرف و تدوین کے ساتھ
بشکریہ

http://www.newageislam.com/Print.aspx?ID=10189
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
جزاک اللہ خٰیرا
بہت اچھا اب بھی اگر حنفی بھائی اس جمہوریت میں حصہ لیں تو یہ ان پر حجت ہے
السلام علیکم
بیشک بہت اچھا صرف احناف ہیں نہیں تمام مسلمین کے لئے حجت ہے
جزاک اللہ خیراً
 
Top