ایک اصطلاح جب متعین ہو جاتی ہے تو اب ا س کا لغوی حوالے سے پیچھا کرتے رہنا قیل و قال کے سوا چنداں مفید نہیں ۔ علوی صاحب لفظ جمہور کے ساتھ اسے مکس اپ تو کر رہے ہیں لیکن یہ بات ملحوظ خاطر رہنی چاہیے کہ جمہور کی اصطلاح اصلا عربی ہے اور جمہوریت کا لفظ اردو میں استعمال ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔ کتنی ہی مثالیں عربی سے اردو میں الفاظ کے استعمال کے بالکل مختلف ہونے کی مل جائیں گی ،حتیٰ کہ بسا اوقات تو لفظ ایک ہی ہوتا ہے لیکن معنی مفہوم اور مراد لیا جاتا ہے دونوں زبانوں میں، لیکن اس سے کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا کہ اصل چونکہ اس اصطلاح کی فلاں زبان میں کچھ اور ہے اس لیے اس کا دوسری زبان میں استعمال بھی اپنےاصل روٹ کے مطابق ہونا چاہیے یا نہیں وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ سو یہآں بھی یہی معاملہ ہے !
ہمارے ہاں جمہوریت کیا اللہ کے اقتداراعلیٰ کے معنوں میں استعمال ہوتی ہے ؟؟ ٹی وی سے لیکر اخبارات اورپارلیمنٹ سے لیکر دھرنوں تک جس جمہوریت کی بالادستی اور "بچانے" کی باتیںہوتی ہین کیا وہ اللہ کا اقتدار اعلیٰ ہے ؟؟؟ اصل سوال تویہ بنتا ہے کہ جس کسی کے پاس اس بات کے شواہد ہوں کہ جمہوریت مملکت خداداد پاکستان میں کہیں اللہ کے اقتدار اعلیٰ کے معنوں میں استعمال ہو رہا ہے تو آگاہ فرمائے ۔۔۔۔۔۔