• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمہوری نظام حکومت ایاک نستعین کے متضاد! کیسے؟؟؟

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جمہوری نظام حکومت ایاک نستعین کے متضاد! کیسے؟؟؟



ایمان والے ہر نماز میں ایاک نعبد و ایاک نستعین پڑھتے ہیں۔ اور اپنی بندگی کے اظہار کے بعد صرف اللہ ہی سے مدد طلب فرماتے ہیں۔ اس کے برعکس جب کوئی شخص نظام جمہوریت اپنا کر صدارت و وزارت عظمیٰ جیسی پوسٹ پر پہنچ جائے اور کسی چیز کے نفاذ کے لئے راستے میں رکاوٹیں پا کر دوبارہ عوام کے پاس جانے کی خواہش رکھے تاکہ لوگ اسے اپنے زیادہ ووٹوں کے ذریعے سے مدد فراہم کریں تو اس مطلب صاف صاف الفاظ میں یہی ہے کہ اللہ کی طرف نظر اٹھانے کی بجائے، وحدہ لا شریک پر توکل اور بھروسہ کرنے کی بجائے وہ عوام الناس سے مدد طلب کرنا چاہتا ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہوتی ہے کہ عوام الناس کی اکثریت تو اسلامی حدود کے نفاذ کی خواہاں ہو اور انہی کے ووٹوں سے مذکورہ شخص صدارت و وزارت عظمیٰ کا تاج سر پر سجاتا ہو۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ وہ کونسی طاقت ہے جسے وہ بزعم خود عوام کے اکثریت کے ووٹوں کی طاقت سے بھی زیادہ طاقتور پاتا ہے اور ہانپتا ہوا استعفیٰ دے کر یا بغیر استعفے کے دوبارہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے مدد حاصل کرنے کے لئے عوام کے پاس پہنچ جاتا ہے۔
ایک مومن کی نظر جب بھی اٹھتی ہے وہ صرف اور صرف اللہ ہی کی طرف اٹھتی ہے۔ وہ چھوٹی سے چھوٹی امارت ملنے پر اپنے آپ کو اللہ تعالی کے سامنے آزاد نہیں پاتا۔ وہ اپنی امارت میں اللہ رب العزت کے قوانین کے مطابق حکم و فیصلے کرتا ہے۔ اگر کہیں مدد کی ضرورت پیش آئے تو اپنے رب کے حضور کھڑے ہو کر رکوع کر کے اورکبھی سجدے میں گر کر گڑاگڑا کر صرف اور صرف اللہ سے التجا کرتا ہے: ایاک نستعین۔ ایاک نستعین۔ چنانچہ اللہ رب العزت اپنے مومن بندے کی مدد فرماتا ہے۔ کیونکہ درحقیقت اللہ کے علاوہ کوئی بھی مدد نہیں کر سکتا۔
 
Top