• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنازہ کے مسائل

شمولیت
اگست 01، 2019
پیغامات
29
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
40
*نمازِ جنازہ کی دعائیں* اورمختصرطریقہ قرآن وسنت کی روشنی میں ۔
ترتيب *۔مدثرلطیف اثری۔*
امام سیبویہ نحوی اکیڈمی پاکستان
رسول اللہ صلی الله عليه وسلم نے ارشادفرمایا۔
إذا صليتم علي الميتِ فأخلِصوالہ الدعاءَ..
جب تم میت پرنمازجنازہ پڑھوتواخلاص دل سے اسکے لئے دعائیں مانگو۔۔۔ابوداؤد3199
جنازه پڑھنے کاثواب احدپہاڑکے برابر ہے۔بخاری حدیث نمبر47
نمازجنازہ کاطریقہ ۔
نوٹ۔
زبان سے بول کرنیت کرناپیارے نبیۖ سے کسی حدیث میں ثابت نہیں ہے۔۔۔
1️⃣پہلی تکبیرکے بعد
سورۃ الفاتحہ اورساتھ کوئی سورۃ یاقرآن سے کچھ حصہ کی قرآۃ کیجائے۔بخاری 1335
2️⃣دوسری تکبیرکے بعد
درودابراہیمی مکمل۔مصنف عبدالرازق 6428
3️⃣تیسری تکبیر کے بعد
نیچے دی گئی دعائیں ۔۔۔
1
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهٗ وَارْحَمْهُ وَعَافِهٖ وَاعْفُ عَـنْهُ وَاَكْرِمْ نُزُلَهٗ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهٗ وَاغْسِلْهُ بِالْـمَاۗءِ وَالثَّـلْجِ وَالْـبَـرَدِ وَنَـقِّهٖ مِنَ الْـخَطَايَا كَمَا نَـقَّيْتَ الثَّوْبَ الْاَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ وَاَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِّنْ دَارِهٖ وَاَهْلًا خَيْرًا مِّنْ اَهْلِهٖ وَزَوْجًا خَيْرًا مِّنْ زَوْجِهٖ وَاَدْخِلْهُ الْـجَنَّةَ وَاَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْـقَبْرِ وَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ۔
ترجمہ۔۔۔
اے اللہ! اسے بخش دے اوراس پررحم فرما اور اسے عافیت دے اور اس سے درگزر فرما اور اس کی مہمان نوازی اچھی کر اور اس کی قبر فراخ کردے اور اسے دھو دے (اس کے گناہ) پانی، برف اور اولوں کے ساتھ اور اسے گناہوں سے صاف کردے جیسے تونے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کردیا ہے اور اسے بدلے میں ایسا گھر دے جو اس کے گھر سے زیادہ بہتر ہو اور گھر والے جو اس کے گھر والوں سے زیادہ بہتر ہوں اور بیوی جو اس کی بیوی سے زیادہ بہتر ہو اور اسے جنت میں داخل فرما اور قبر کے عذاب اور آگ کے عذاب سے بچا۔
صحیح مسلم963
2۔۔۔اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَاۗئِـبِنَا وَصَغِيْرِنَا وَكَبِيْرِنَا وَذَكَرِنَا وَاُنْـثَانَا، اَللّٰهُمَّ مَنْ اَحْيَـيْتَهٗ مِنَّا فَاَحْيِهٖ عَلَى الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهٗ مِنَّا فَتَوَفَّهٗ عَلَى الْاِيْـمَانِ، اَللّٰهُمَّ لَا تَـحْرِمْنَا اَجْرَهٗ وَلَا تُضِلَّـنَا بَعْدَہٗ۔
ترجمہ۔۔۔
اے اللہ! ہمارے زندہ اور فوت شدہ کو، ہمارے حاضر اور غائب کو، ہمارے چھوٹے اور بڑے کو، ہمارے مرد اور ہماری عورتوں کو معاف فرمادے۔ یا الہٰی! ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے، اسے اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جسے تو فوت کرے، اسے ایمان پر فوت کر۔ اے اﷲ! ہمیں اس (میت) کے اجر سے محروم نہ کرنا اور ہمیں اس کے بعد گمراہ نہ کرنا۔ابوداود3201
3۔۔۔اَللّٰهُمَّ اِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ فِيْ ذِمَّتِكَ وَحَبْلِ جَوَارِكَ فَقِهِ مِنْ فِتْـنَةِ الْـقَبْرِ وَعَذَابِ الـنَّارِ وَاَنْتَ اَهْلُ الْـوَفَاۗءِ وَالْـحَقِّ فَاغْفِرْ لَهٗ وَارْحَمْهُ اِنَّكَ اَنْتَ الْـغَـفُوْرُ الرَّحِيْمُ۔
ترجمہ۔۔۔
اے اللہ! بلاشبہ فلاں بن فلاں تیرے ذمے اور تیری پناہ میں ہے، پس تو اسے فتنۂ قبر اور آگ کے عذاب سے بچا اور تو وفا اور حق والا ہے، پس تو اسے معاف فرما اور اس پر رحم فرما، یقیناً تو بہت زیادہ معاف کرنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
ابوداود3202
4۔۔۔اَللّٰهُمَّ عَبْدُكَ وَابْنُ اَمَتِكَ، اِحْتَاجَ اِلٰى رَحْمَتِكَ وَاَنْتَ غَنِيٌّ عَنْ عَذَابِهٖ، اِنْ كَانَ مُـحْسِنًا فَزِدْ فِيْٓ اِحْسَانِهٖ وَاِنْ كَانَ مُسِيْئًا فَـتَجَاوَزْعَنْہُ
ترجمہ۔۔۔
اے اللہ تیرایہ بندہ اورتیری بندی کابیٹاتیری رحمت کا محتاج ہے اور تو اس کوعذاب دینے سے بے نیازہے اگریہ نیک تھاتواس کی نیکیوں میں اضافہ کرنا اگر برا تھا تو اس سے درگزرفرما۔مستدرک حاکم ج 1368،1
5اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ وَافْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ
ترجمہ
اے اللہ!اس(میت) کی مغفرت فرما ، ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کے درجات بلند فرما اور اس کے پیچھے رہ جانے والوں میں تو اس کا جانشین بن اور اے جہانوں کے پالنے والے!ہمیں اور اس کو بخش دے ، اس کے لئے اس کی قبر میں کشادگی عطا فرما اور اس کے لئے اس ( قبر ) میں روشنی کردے ۔
صحیح مسلم2130
4️⃣
چوتھی تکبیرکے بعدسلام پھیردیں۔
بچے کی نمازِ جنازہ کی دعائیں
1️⃣اَللّٰهُمَّ اَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْـقَبْرِ۔
ترجمہ۔۔۔
اے اﷲ! اسے عذابِ قبر سے بچا۔موطاامام مالک۔18
2️⃣
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْهُ فَرَطًا وَّذُخْـرًا لِّوَالِدَيْهِ، وَشَفِيْعًا وَّمُـجَابًا، اَللّٰهُمَّ ثَـقِّلْ بِهٖ مَوَازِيْـنَهُمَا وَاَعْظِمْ بِهٖ اُجُوْرَهُـمَا وَاَلْـحِقْهُ بِصَالِـحِ الْـمُؤْمِـنِيْنَ وَاجْعَلْهُ فِيْ كَفَالَةِ اِبْرَاهِيْمَ وَقِهِ بِرَحْمَتِكَ عَذَابَ الْـجَحِيْمِ وَاَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِّنْ دَارِهٖ، وَاَهْلًا خَيْـرًا مِّنْ اَهْلِهٖ، اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِاَسْلَافِنَا وَاَفْرَاطِنَا وَمَنْ سَبَـقَـنَا بِالْاِيْـمَانِ۔
ترجمہ۔۔۔
الہٰی! اسے میر منزل اور اپنے والدین کے لیے ذخیرہ بنادے اور (ان کے لیے) ایسا سفارشی بنادے جس کی سفارش قبول ہو۔ اے اللہ! اس کی وجہ سے ان دونوں کی ترازوئیں بھاری کردے اور اس کی وجہ سے ان کے اجر زیادہ کردے اور اسے صالح مؤمنوں کے ساتھ ملادے اور اسے ابراہیم () کی کفالت میں کردے اور اسے اپنی رحمت کے ساتھ دوزخ کے عذاب سے بچے اور اسے بدلے میں (ایسا) گھر دے جو اس کے گھر سے بہتر ہو اور گھر والے جو اس کے گھر والوں سے زیادہ بہتر ہوں۔ اے اﷲ! ان لوگوں کو بخش دے جو ہمارے پیش رو، ہمارے میر ساماں ہیں اور (انہیں) جو ایمان کے ساتھ ہم سے پہلے گزر گئے۔
3️⃣
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا وَّسَلَـفًا وَّاَجْرًا۔
ترجمہ۔۔۔
اے اللہ! اسے ہمارے لیے میرمنزل، پیش رو اور (باعثِ) اجر بنادے۔
بخاری۔1335
منجانب۔
امام سیبویہ نحوی اکیڈمی پاکستان 03342858466
 
Top