• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنازے میں شرکت کی فضیلت

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جنازے میں شرکت کی فضیلت


1 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’جو شخص ایک دن میں یہ پانچ کام کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اہل جنت میں سے لکھ دیتا ہے: () مریض کی عیادت کرنا، () جنازے میں حاضر ہونا، () دن کا روزہ رکھنا، () نماز جمعہ کے لئے جانا، () اور گردن آزاد کرنا‘‘۔ (ترغیب:)۔

2 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جو شخص میت کو غسل دے اور (اس کے عیب) چھپائے تو اللہ تعالیٰ غسل دینے والے کے چالیس کبیرہ گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ اور جو شخص کسی کے لئے قبر کھودتا ہے تاکہ اسے دفنائے تو گویا وہ اس کو ایک گھر دے رہا ہے قیامت تک‘‘۔ (مستدرک حاکم، صحیح)۔

3 پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’جو شخص جنازے میں حاضر ہوتا ہے حتی کہ نمازِ جنازہ پڑھتا ہے تو اس کو ایک قیراط اجر و ثواب ملے گا۔ اور جو تدفین تک موجود رہے تو اس کو دو قیراط ملے گا۔ عرض کیا گیا: دو قیراط کتنے ہوتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: دو بڑے بڑے پہاڑوں کی مانند‘‘۔
 
Top