• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنتیوں کے لئے سب سے بڑی نعمت رب کا دیدار

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
  • سب سے بڑی نعمت اور سب سے بڑی کرم نوازی وہ ہے جس کے سامنے ساری نعمتیں ہیچ ہیں اور وہ ہے اللہ تعالیٰ کے با برکت چہرے کا دیدار۔ جریر بن عبد اللہ کہتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے آپ نے چودھویں رات کے چمکتے چاند کی جانب دیکھ کر فرمایا:

«إنكم سترَون ربَّكم عِيانًا كما ترَون هذا القمرَ، لا تُضامُون في رُؤيتِه»؛ متفق عليه.
''یقیناً تم اپنے رب کو اپنی آنکھوں سے اسی طرح دیکھو گے جیسے اس چودھویں رات کے چاند کو دیکھ رہے ہو، تمہیں دیدار کرنے میں کسی قسم کی تنگی بھی نہیں ہو گی۔''


  • اہل جنت اور اللہ تعالیٰ کے چہرے کے درمیان صرف ایک حجاب ہو گا، اس دن آواز لگانے والا کہے گا: اہل جنت اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ ایک وعدہ کیا ہوا ہے جس کو وہ پورا کرنا چاہتا ہے، سب کہیں گے: وہ کونسا وعدہ ہے؟ اللہ نے ہمارے نامہ اعمال والا پلڑا بھی وزنی کر دیا، ہمارے چہروں کو سفید چمکتا دمکتا بنایا، ہمیں جنت کا داخلہ بھی نصیب کردیا اور جہنم سےبھی ہمیں دور رکھا (اب کیا باقی رہ گیا ہے؟) اللہ تعالیٰ پھر اپنے چہرے سے پردہ ہٹائے گا اور تمام جنتی اپنے رب کا دیدار کریں گے اوریہ دیدار سب کے نزدیک ہر نعمت سے زیادہ محبوب ہوگا۔
  • اللہ اکبر! اللہ اکبر! اللہ نے انہیں ہر قسم کی نعمت بھی دی اور انکی خواہشات سے بڑھ کر انہیں عنایت فرمایا۔
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو اہل جنت میں سے بنائے اور ہمیں اچھا بدلہ اور اپنا دیدار نصیب فرمائے۔ (آمین)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
10527523_654065114661761_7076011293226255949_n.jpg


اللہ تعالی کو اس دنیاوی زندگی میں کوئی نہیں دیکھ سکتا ، دلیل ؟ یہ ہے کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں اور دجال کے بارے میں بتاتے ہوئے فرمایا: تم یہ جان رکھو کہ تم میں سے کوئی بھی اپنے رب کو مرنے سے پہلے ہر گز نہیں دیکھ سکتا

(صحیح مسلم ، كتاب الفتن و أشراط الساعة :2930 ، 2931 ، 169 (7000))
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮﺍ ﻋﺎﻣﺮ ﺑﮭﺎﺋﯽ
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ
‎ ‎ﺳﺐ ﮐﻮ ﺍﮨﻞ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ
ﺑﻨﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﭼﮭﺎ ﺑﺪﻟﮧ
ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﯾﺪﺍﺭ ﻧﺼﯿﺐ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ۔
)ﺁﻣﯿﻦ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
11377194_816925541709050_1471676390839277375_n.jpg


٭٭٭ اپنا دیدار کرا دیجئے ٭٭٭

--------------------------------​

(موسیٰ (علیہ السلام) نے) عرض کیا کہ اے میرے پروردگار ! اپنا دیدار مجھ کو کرا دے کہ میں تجھ کو ایک نظر دیکھ لوں ارشاد ہوا کہ تم مجھ کو ہرگز نہیں دیکھ سکتے لیکن تم اس پہاڑ کی طرف دیکھتے رہو وہ اگر اپنی جگہ پر برقرار رہا تو تم بھی مجھے دیکھ سکو گے، پس جب ان کے رب نے پہاڑ پر تجلی فرمائی تو تجلی نے اس پہاڑکے پرخچے اڑا دیئے اور موسیٰ (علیہ السلام) بے ہوش ہو کر گر پڑے ، پھر جب ہوش میں آئے تو عرض کیا، بے شک تیری ذات منزہ ہے میں تیری جناب میں توبہ کرتا ہوں اور میں سب سے پہلے تجھ پر ایمان ﻻنے والوں میں سے ہوں

------------------------
(سورة الأعراف : 143)
 
Last edited:
شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
48
ان لوگوں کے لئے کیا نعمت ہوگی جنہوں نے دنیا میں ہی اللہ کا دیدار کر لیا ہے؟
مثلاً امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے سو بار اللہ کا دیدار کیا۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کسی بات کے مشہور ہو جانے کی کیا ہی بات ہے!!
ویسے جس نے یہ مشہور کی ہے اور بغیر توبہ کے فوت ہوا، اس کی خیر نہیں!!
 
Last edited:
Top