عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
مترجم
ناشر
اللہ تعالی نے ہرکلمہ گو انسان کو اپنے فضل وکرم سے جنت میں داخل کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔ جوبندہ اللہ اوراس کے رسول ﷺ کی اطاعت وفرمانبردای کرے گا، وہ جنت کا مستحق ہے، اور جو اللہ اوراس کے رسولﷺ کے احکامات کی تابعداری نہیں کرے گا، اس کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔اللہ تعالی نے قرآن مجید ،فرقان حمید میں اور نبی ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جنت اور جہنم میں لے جانے والی اعمال کی تفصیل سےوضاحت بیان فرمادی ہے۔جنت میں دخول ہی حقیقی کامیابی ہے، جیسے کہ ارشاد ربانی ہے: فَمَن زُحزِحَ عَنِ النّارِ وَأُدخِلَ الجَنَّةَ فَقَد فازَ (آل عمران :185)''پس جو دور کردیا گیا آگ سے اور داخل کردیا گیا جنت میں تویقینا وہ کامیاب ہو گیا ہے ''زیر نظر کتاب نامور سعودی عالم دین الشیخ عبد اللہ بن جاراللہ کی عربی تالیف کا سلیس و آسان فہم اردو ترجمہ ہے۔ فاضل مؤلف نے قرآن وحدیث کی تصریحات سے جنت اور دوزخ کا نقشہ پیش کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش کی ہے، مؤلف نے قرآن کریم اور احادیث رسولﷺ سے وہ تمام باتیں چن چن کر یک جا کردی ہیں، جو دوزخ سے نجات، اور جنت میں داخلے کی ضامن ہیں۔ اللہ تمام اہل ایمان و اہل توحید کو دوزخ سے نجات دے، اور جنت میں ان کو داخلہ عطا فرمائے (آمین)(ک۔ح)جنت میں داخلہ اور دوزخ سے نجات
مصنف
عبداللہ بن جار اللہ بن ابراہیم الجاراللہ
مترجم
شعبہ تحقیق دارالسلام
ناشر
دارالسلام
تبصرہ
Last edited: