• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنت میں رسوائی ہوگی

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
@محمد شاہد بھائی!
اس قبیل کے شعروں کی وضاحت تو خود شاعر نہیں کرسکتا، اس قسم کے شعروں کے مداح کیا خاک وضاحت کریں گے۔ ہاں اگر آپ مجھ سے ”وضاحت“ مانگیں تو میں ”بخوشی“ یہ فریضہ انجام دے سکتا ہوں۔ ابتسامہ
واعظوں کی نصیحتوں سے تنگ آئے دین بے زار شاعر صاحب اس شعر میں شعائر اسلامی کا مذاق اُڑاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ یہ جو تم بار بار جنت اور حوروں کا تذکرہ کرتے رہتے ہو کہ تم جیسوں کو جنت میں حوریں ملیں گی ۔ ۔ ۔ تو میاں واعظ ”حوروں“ سے ملنے کے آداب اسی دنیا میں (دنیوی حوروں سے) سیکھتے جاؤ۔تاکہ جنت میں حوروں سے ملاقات کے وقت ”رسوائی“ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اصل میں اس ”نصیحت“ کے ذریعہ شاعر صاحب وعظ کے لئے ایک ”جال“ بچھانا چاہتے ہیں۔ کیونکہ وہ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ جو لوگ ”دنیوی حوروں“ سے میل ملاقات کے آداب کا جتنا زیادہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کے جنت میں داخلے کا امکان اتنا ہی کم ہوتا ہے ۔ مسکراہٹ
 
Last edited:

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
@محمد شاہد بھائی!
اس قبیل کے شعروں کی وضاحت تو خود شاعر نہیں کرسکتا، اس قسم کے شعروں کے مداح کیا خاک وضاحت کریں گے۔ ہاں اگر آپ مجھ سے ”وضاحت“ مانگیں تو میں ”بخوشی“ یہ فیضہ انجام دے سکتا ہوں۔ ابتسامہ
واعظوں کی نصیحتوں سے تنگ آئے دین بے زار شاعر صاحب اس شعر میں شعائر اسلامی کا مذاق اُڑاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ یہ جو تم بار بار جنت اور حوروں کا تذکرہ کرتے رہتے ہو کہ تم جیسوں کو جنت میں حوریں ملیں گی ۔ ۔ ۔ تو میاں واعظ ”حوروں“ سے ملنے کے آداب اسی دنیا میں (دنیوی حوروں سے) سیکھتے جاؤ۔تاکہ جنت میں حوروں سے ملاقات کے وقت ”رسوائی“ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اصل میں اس ”نصیحت“ کے ذریعہ شاعر صاحب وعظ کے لئے ایک ”جال“ بچھانا چاہتے ہیں۔ کیونکہ وہ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ جو لوگ ”دنیوی حوروں“ سے میل ملاقات کے آداب کا جتنا زیادہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کے جنت میں داخلے کا امکان اتنا ہی کم ہوتا ہے ۔ مسکراہٹ
میں تو اس کا کچھ اور مطلب سمجھا تھا ۔یعنی
کہ سکھ دنیا میں وعط و نصیت یعنی علم دین تاکہ جنت میں رسوائی نہ ہو
اس بارے میں آپ کی یا رائے ہے
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
شعائر اسلامی کا مذاق اڑانے والے اس قسم کے بہت سے اشعار مشہور و معروف ہیں۔ نقل کفر، کفر نہ باشد کے مصداق ایسے چند نمونے پیش ہیں:

یہ مئے (شراب ) ہے، مگس کی قے (شہد) نہیں ہے ع (شراب کو شہد سے برتر و افضل بتلانے والا مصرع)

جنت کی حقیقت ہمیں معلوم ہے لیکن
دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے (نعوذ باللہ)
 
Last edited:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
میں تو اس کا کچھ اور مطلب سمجھا تھا ۔یعنی
کہ سکھ دنیا میں وعط و نصیت یعنی علم دین تاکہ جنت میں رسوائی نہ ہو
اس بارے میں آپ کی یا رائے ہے
”دنیا میں حوروں سے ملنے کے ڈھنگ“ ایک ذومعنی بات ہے۔ ایک مطلب کھینچ تان کر وہ بھی نکلتا ہے، جو آپ نے نکالا ہے۔ لیکن سیدھا سادہ اور سامنے کا مطلب یہی ہے کہ ۔ ۔ ۔ جنت میں حوروں سے ملنے سے قبل اسی دنیا میں حوروں سے ملنے کے آداب سیکھ لے واعظ۔ اگر میرا بیان کردہ مطلب نہیں ہے تو پھر مصرع ثانی میں ۔ ۔ ۔ جنت میں رونے اور رسوائی کا کیا مطلب ہوا بھلا ؟ کیا کوئی جنت میں جا کر بھی رسوا ہوگا اور وہ وہاں روئے گا، اگر اس دنیا میں اُس نے (آپ کی تشریح کے مطابق) اس دنیا میں وعظ و نصیحت یعنی علم دین نہ سیکھا ۔ ایسا کرنے والا آخرت میں تو رسوا ہوسکتا ہے، لیکن جنت میں نہیں۔ لہٰذا دونوں مصرعوں کا وہی مطلب ہے جو اس احقر نے بیان کیا ہے، نہ کہ وہ جو آپ نے بیان کیا ہے۔ (خود کو شاباشی دیتے ہوئے) ۔ ابتسامہ
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
@طلحہ خان بھائی نے اس پوسٹ پر ”معذرت“ پیش کی ہے۔ لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ اب یہ دھاگہ اور متذکرہ بالا شعر اسی طرح رہنا دیا جائے تاکہ دیگر احباب اس قسم کے اشعار کے ”اصل مقصد “ سے آگاہ ہو سکیں۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
کس قسم کی وضاحت ؟
اگر آپ ریفرنس مانگ رہے ہیں ۔تو میر ے پاس ریفرنس نہیں ہے
بھائی میں وضاحت چاہتا تھا ریفرنس نہیں۔بہرحال یوسف ثانی صاحب نے بہت ہی عمدہ وضاحت کردی ہےجس کے بعد مزید اب کسی بات کی گنجائش نہیں رہتی۔
اور پھر آپ نے بھی معذرت پیش کردی ہے۔وضاحت اس لئے چاہتاتھاکیونکہ میں نے قرآن پاک میں اللہ تعالی کا یہ فرمان سورہ یونس میں پڑھاہےکہ۔
لِّلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَىٰ وَزِيَادَةٌ ۖ وَلَا يَرْ‌هَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرٌ‌ وَلَا ذِلَّةٌ ۚ أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿٢٦
جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے خوبی ہے اور مزید برآں بھی اور ان کے چہروں پر نہ سیاہی چھائے گی اور نہ ذلت، یہ لوگ جنت میں رہنے والے ہیں وه اس میں ہمیشہ رہیں گے (26)
 
Top