• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنت میں لے جانے والے اعمال :

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا ﴿١٠٧﴾ خَالِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلًا ﴿١٠٨﴾
البتّہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، ان کی میزبانی کے لیے فردوس کے باغ ہوں گے ۔جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور کبھی اُس جگہ سے نکل کر کہیں جانے کو اُن کا جی نہ چاہے گا۔
قرآن، سورت الکہف، آیت نمبر 108-107

قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ﴿١﴾ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ ﴿٢﴾ وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ﴿٣﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ ﴿٤﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ ﴿٥﴾ إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ﴿٦﴾ فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ ﴿٧﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ ﴿٨﴾ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ﴿٩﴾ أُولَٰئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ ﴿١٠﴾ الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿١١﴾
یقیناً فلاح پائی ہے ایمان والوں نے جو: اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں لغویات سے دور رہتے ہیں زکوٰۃ کے طریقے پر عامل ہوتے ہیں اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں سوائے اپنی بیویوں کے اور ان عورتوں کے جو ان کی ملک یمین میں ہوں کہ ان پر (محفوظ نہ رکھنے میں) وہ قابل ملامت نہیں ہیں البتہ جو اُس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی زیادتی کرنے والے ہیں اپنی امانتوں اور اپنے عہد و پیمان کا پاس رکھتے ہیں اور اپنی نمازوں کی محافظت کرتے ہیں یہی لوگ وہ وارث ہیں جو میراث میں فردوس پائیں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
قرآن، سورت المؤمنون، آیت نمبر 11-01
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12715512_932058340195769_9052221103015083397_n.jpg


وہ جنت میں داخل ہو گیا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے لا إلهَ إلا الله (صدق دل) سے کہا اور اسکا خاتمہ اِسی پر ہوا تو وہ جنت میں داخل ہو گیا اور جس شخص نے (صرف ) اللہ کی رضا کے لئے ایک دن کا روزہ رکھا اور اس کا خاتمہ اِسی حال میں کر دیا گیا تو وہ جنت میں داخل ہو گیا ،، اور جس نے اللہ کی رضا کے لئے صدقہ دیا اور اس کا خاتمہ اِسی پر ہوا تو وہ جنت میں داخل کر دیا گیا

---------------------------------------------------------

(الترغيب والترهيب : 2/108 ، ، صحيح الترغيب للألباني : 985 ، ،
مجمع الزوائد : 7/218 ، ، 2/327 ، ، أحكام الجنائز : 58 ، ،
المتجر الرابح : 129)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12936768_961450557256547_4793828752395383717_n.jpg


جنت لے جانے والے کام

جنت واجب کر دینے والی چیزیں یہ ہیں

(1) (یتیم و مسکین ، مستحق لوگوں کو) کھانا کھلانا
(2) سلام کو عام کرنا
(3) اچھی و عمدہ گفتگو کرنا

(فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

--------------------------------------------------------
(الترغيب والترهيب : 3/366 ، ، المتجر الرابح : 289 ، ،
مجمع الزوائد : 5/20 ، ، صحيح الترغيب :2690)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12321371_962349907166612_8982050908671984400_n.jpg


غصہ پر قابو پالے

ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی کہ مجھے کوئی ایسی نیکی (عمل) بتا دیں جو مجھے جنت میں داخل کر دے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بس تو غصہ پر قابو پا لے ، تیرے لئے جنت ہے

------------------------------------
(الترغيب والترهيب : 3/384 ، ،
صحيح الترغيب : 2749 (صحيح لغيره) ، ،
صحيح الجامع : 7374)
 
Top