عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
نظرثانی
ناشر
زیر نظر کتاب '' جنت کی تلاش میں '' ان احادیث مبارکہ پر مشتمل ہے ،جو جنت کو واجب کردینے والے اعمال واسباب سے متعلق ہیں۔ کتاب مختصر مگر جامع ہے۔ کتاب میں ذکر کردہ احادیث مبارکہ کی صحت وضعف کو بیان کرنےکا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ قارئین کرام اس کتاب کا مطالعہ کرنے سے پہلے دوباتیں ذہن میں رکھیں۔اول: اس کتاب میں وہ احادیث بیان کی گئی ہیں، جن میں جنت میں لے جانے والے اعمال کا ذکر ہے۔دوم: شرعی طور پریہ بات بالکل واضح اور طے شدہ ہے کہ جنت میں داخلہ صرف اللہ تعالیٰ کی رحمت سےہو گا۔ بندے کا عمل اس میں داخلے کی اصل بنیاد نہیں ہے،ہاں البتہ اعمال جنت میں دخول کا سبب ضرور ہیں۔یہ کتاب سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ عبد اللہ بن علی الجعیثن کی تالیف ہے ،جسے اردو قالب میں ڈھالنے اور نشر کرنے کی سعادت محترم طاہر نقاش کے حصے میں آءی ہے۔انہوں نے امت مسلمہ کو جنت میں داخل ہونے کےلیے کءے جانے والے ضروری اعمال کی ترغیب دی ہے کہ اگر جنت میں جانا چاہتے ہوتو کفروشرک کی پرزور آندھیوں میں اپنے عقیدے کے چراغ کو روشن رکھنا ہوگا، تاکہ اس کی روشنی میں روز قیامت آسانی سے پل صراط پار کرکے جنت الفردوس تک پہنچ جائیں۔ان انعامات کے حصول کےلیے عقیدہ کا قرآن وسنت کے مطابق ہونا ضروری ہے، عقائد کی درستگی اور جنت کے حصول کےلیے '' اصلاح عقیدہ '' اور '' جنت کی تلاش میں '' جیسی کتب کا مطالعہ کریں۔(ک۔ح)جنت کی تلاش میں
مصنف
عبداللہ بن علی الجعیثن
نظرثانی
محمد طاہر نقاش
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور
تبصرہ
Last edited: