السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کشمیر خان بھائی کی بات کو شاید میرے بھائی صحیح سمجھ نہ پائے! کہ کشمیر خان کے کہنے کا مقصد کیا تھا۔ انہوں نے اپنے جملہ میں ذرا ابہام رہنے دیا تھا!
لہٰذا بات پھر ذرا آگے پیچھے ہو گئی!
کشمیر خان بھائی کا مدعا جو میں سمجھا ہوں کہ تھریڈ کا عنوان ہے کہ جو اس کتاب یعنی قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھے گا۔۔۔۔۔
اس پر کشمیر خان یہ بتلانے چاہتے ہیں کہ ترجمہ لازم نہیں کیونکہ عرب تو ترجمہ کے ساتھ نہیں پڑھتے، عربی میں ہی اگر سمجھ کر پڑھا جائے تو ۔۔۔۔۔
یوں تو کشمیر خان بھائی نے بھی چھیڑ خوانی ہی کی تھی!! کیونکہ مفہوم تو واضح ہے کہ انہیں کے لئے ہے جنہیں اردو نہیں عربی سمجھ نہیں آتی!!
کشمیر خان بھائی! اب آپ بھی چھیڑ خوانی نہ کریں، ہم بھی بھائیوں کو سمجھا دیتے ہیں!
علمی بات کریں! اور اختلاف کریں!
یہ آپ کا حق ہے!