السلام علیکم
جوتی پہن کا میں کیوں کنفیوز ہو رہے ہیں جو وہاں ہیں وہ جانتے ہیں کہ ربڑ کی جوتی جو پہلے 3 ریال کی ہوتی تھی اور اب 5 یا 7 ریال کی ہو گئی ہو گی، وہیں شاپ سے بندہ خریدتا ھے اور وہ اگر غلطی سے بھی پہن کر کوئی اندر لے گیا تو وہ نئی اور صاف ہی ہوتی ھے پھر بھی ایسا نہیں کہ پاکستان سے کوئی پشاوری چپل یا جو بھی استعمال میں تھی وہ وہیں سے پہن کر آیا اور اندر لے گیا وہ گندی ہو سکتی ھے۔ وہاں سے ربڑ کی چپل نئی ہوتی ھے اور تقریباً سب وہی استعمال میں لاتے ہیں اس کے علاوہ حرم کے قریب کا ایریا صاف ہوتا ھے کیونکہ نہ تو وہاں گائے بھینسیں نہ اونٹ اور نہ تھوکنے کا عمل ھے کہ جس سے وہ جگہ پر گندگی پھیلتی ہو۔ ایک اور خاص بات ریت میں جوتی صاف ہی ہوتی ھے کیونکہ ریت پر اگر گندگی پڑے بھی تو وہ اوپر نہیں ٹھہرتی بلکہ نیچے کو چلی جاتی ھے اور یہ بات بالکل سمندر کی طرح ھے اور وہاں کی ریت پاکستان جیسی نہیں وہ موٹی دانہ دار ہوتی ھے۔ مسئلہ صرف اتنا ھے کہ جوتی کا نام آتے ہی ذہن میں پاکستان کی پہنی ہوئی جوتی یاد آ جاتی ھے اس لئے سمجھنا مشکل ہو جاتا ھے۔ خیال رہے کہ ریت سمندر کی طرح ھے اور وہ صاف ہوتی ھے اور ریت سے جوتی گندی نہیں ہوتی۔
والسلام