• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جوکوئی اللہ اور اسکے رسول سے محبت کرتاہے اس تحریر کے جواب میں اپنا حصہ ڈالے

پتہ نہیں یہاں کیا لکھنا ہے

  • یہ بھی بالکل علم نہیں اس جگہ کیا لکھا جاتا ہے

    ووٹ: 0 0.0%
  • باالکل اسکا بھی علم نہیں کہ اس خانے میں کیا لکھنا ہے

    ووٹ: 0 0.0%

  • Total voters
    0

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کیلئے جس نےکفروشرک کے اندھیروں سے نکال کر ہمیں توحید وسنت کی روشنی عطافرمائی۔
میری علمائے اہلحدیث سے التماس ہے کہ اس تحریر کے جواب میں دندان شکن جواب دیا جائے اور کسی بھی خاطر مدارت کو ملحوظ خاطر نہ رکھا جائے۔
مسئلہ کچھ یوں ہےکہ ہمارا ایک ساتھ جو پہلے دیوبندی تھا اللہ نے اسکو سمجھ دی اس نے مسلک حق اہلحدیث قبول کرلیا اور پھر مسلک کی ترجمانی کیلئے اپنی کاوشیں صرف کیں۔نوجوان ہونے کے ساتھ اللہ نے اسکو ہونہار اور تعلیم سے بھی نوازا اور قرآن مجید کا حافط بھی بنا۔مگر مسئلہ کچھ یوں ہے کہ ہمارا بھائی کچھ سال پہلے اپنے ملک سے روزگار کی غرض سے سعودیہ چلا گیا آج کل وہاں روزگارِ عمل میں مصروف ہے،کچھ روز پہلے اس نے ہمیں بتایا کہ وہ سفر میں تھا جس میں اسکے نئے اور پرانے رفقاء بھی تھےجو کہ متعصب قسم کے مقلد تھےانہوں نے مجھ سے مختلف موضوعات پر بحث چھیڑنی چاہی مگر میں نے پرہیز کیا لیکن جب پانی سر سے گزرنے لگا تو پھر حق کے دفاع کے خاطر ہمارا یہ بھائی میں میدان میں اس لئے نکلا کہ ایک متعصب قسم کے مقلد نے شہید اسلام امام العصر علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ کے بارے میں ایسے الفاظ بولے کہ جس نے اس کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا،اور پھر بحث طول پکڑتی گئی اور مقلدین نے یہ کہا کہ غیر مقلدین کی کتابوں میں لکھا ہے کہ اپنی بیوی سے اسکی دبر میں جماع کرنا جائز ہےنعوذ باللہ،جس پر ہمارےبھائی نے جواب دیا کہ نہ ہی تو میں نے کہیں پڑھا ہے اور نہ کسی سے سنا ہے تم نے بات کی ہے لہذا دلیل دینا تم فرض ہے جو کہ وہ وقتی طور پر نہیں دے سکےاور آئندہ نشست میں دینے کا وعدہ کیا۔اور ساتھ میں یہ بھی سوال کئے کہ منی کو غیر مقلد پاک سمجھتے ہیں اور کھانا بھی جائز سمجھتے ہیں،اور پھر بحث فاتحہ خلف الامام پر آگئی اور پھر کہا کہ جس طرح غیر مقلدین نماز جنازہ میں فاتحہ اور کوئی سورت اور اتنی لمبی دعائیں پڑھتے ہیں یہ کہیں سے ثابت ہی نہیں۔
گزارش ہے کہ ایک تو جو باتیں اوپر بیان کی گئی ہیں انکا مفصل جواب دیا جائے اور اس کے علاوہ دیوبندیوں اور احناف کی کتب میں جوننگِ اخلاقیت اور قرآن و سنت سے واضح انحراف موجود ہے اسکو حوالہ جات کے ساتھ سوال کے جواب میں پوسٹ کیا جائے۔کیونکہ جتنا گند دیوبند کی کتب میں ہے اسکا عشر عشیر بھی ہماری کتب میں نہیں اور اگر ہے تو وہ کسی کی انفرادی غلطی ہے اور ہم اس سے برات کا اعلان کرتے ہیں،باقی تمام دوست احباب مسلک کی خاطر اس پوسٹ میں باادب اور بااخلاق رہ کرجو اصل دیوبندیت کا چہرہ ہے وہ حوالہ جات کے ساتھ پوسٹ کریں تاکہ ہمارے ساتھی کو جو انہوں نے لغویات کہہ کہ اہلحدیث کی جانب منسوب کی ہیں انکا رد کیا جاسکے اور انکی کتب میں موجود ایسا مواد جو صرف دیوبند کا ہی طرہ امتیاز ہے وہ سامنے لاکر بیان کیا جائے۔
نماز جنازہ جس طرح اہلحدیث پڑھتے ہیں اس کا ثبوت حدیث سے بیان کریں۔اور مقلدین کا بار بار یہ الزام کہ تم کہتے ہیں کہ حرمین والے بھی اہلحدیث ہیں وہ تو سری نماز جنازہ پڑھتے ہیں اور اس میں فاتحہ یا سورت نہیں پڑھتے،اور20رکعت تراویح کے قائل ہیں اور وہ امام احمد کے مقلد ہیں اور تقلید کے قائل ہیں۔
سوالوں کے جوابات کے ساتھ احناف اور دیوبند کی کتب کا حوالہ نمبر ضرور تحریر کریں۔
اور آخر میں ان جید علمائے کرام کی فہرست جس قد ر ممکن ہوپوسٹ کی جائے جو دیوبندیت کو چھوڑ کر اہلحدیث ہوئے۔
اور میں آخر میں معافی کا طلبگارہوں کیونکہ مجھے نہیں پتا کہ ویب سائٹ میں یہ موضوع یا تھریڈ کہاںپوسٹ کرناچاہئے تھا بہرحال میں اس فورم پر نیا ہوں اس لئے معافی قبول کی جائے اور مستقبل کیلئے رہنمائی فراہم کی جائے۔
اللہ آپکو جزائے خیر عطافرمائے ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
آخر ایک دوسرے کے ایسے مسائل کو اچھالنا کا کیا فائدہ؟ خاص طور سے اہلحدیثوں کے جبکہ وہ خود کہتے ہیں کہ حجت صرف قرآن اور حدیث ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
بہتر یہی ہے ، اس طرح کے موضوعات سے گریز ہی کیا جائے ، پہلے ہی فورم پر اس حوالے سے کافی کچھ ہوچکا ہے ، اور ہورہا ہے ۔
 

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
بھائی جب کوئی جھوٹ اپنے پاس سے بناکر ہمارے مسلک کے اوپر لگانے کی کوشش کرے تو پھر اسکو آئینہ تو دکھانا چاہیے
 

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائیو کیا فورم پر کوئی بھی مسلک حق اہلحدیث کا دفاع کرنے کیلئے تیار نہیں؟
افسوس ہے ہمارے ان بھائیوں پر جو اب بھی مصلحت کا درس دے رہے ہیں ہمکو،یہ منہج محدثین کا دفاع ہے میری ذات کا نہیں،میرے جس بھائی نے دردمندانہ خواہش کے ساتھ مجھے کہا ہے کہ آپ محدث فورم کے منتظمین تک میرا پیغام پہنچائیں لیکن ابھی تک کسی بھی منتظم نے کوئی جواب نہیں پوسٹ کیا
تو پھر کیامسلک کی ترجمانی اور دفاع چھوڑدیاجائے؟
کہاں گئے ابنِ تیمیہ کے جانشیں؟
محمد بن عبدالوھاب کی فکرووحدت کے علمبردار کدھر سوگئے؟
احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے روحانی فرزندوں کو کون بتائے کہ اہل القیاس اور اہل الرائے نے آج پھر
امت کےبیٹوں کو للکارا ہے۔۔۔۔!اور کون جاکر یہ سنائے
وقت کے امام مالک بن انس کو کہ جس نے وقت کے حاکم کے ہاتھوں تذلیل کے بعد بھی کلمہ حق کہنےمیں ذرا برابر بھی تامل نہ کیا۔
نہیں میرے بھائی نہیں!یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ اس امت کے بیٹے اپنے سلف کے منہج کو داغ لگنے دیں۔۔۔۔۔۔!نہیں
دیر آئد درست آیئد کے مصداق
میری امت کے پاسبان اٹھیں گے اور
ہر ملامت کرنے والے کی ملامت کا دندان شکن جواب دیں گے۔۔۔۔۔
حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط کرنے والے ملائوں کے دجل و فریب کو واضح کریں گے ۔۔۔۔
اور بقول اقبال
ذرانم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
انشاء اللہ میں علماء حق اور خاص طور پر اس فورم کے منتظمین سے امید رکھتا ہوں کہ
اپنے بھائیوں کی منہجی رہنمائی ضرور کریں گے اور لوگوں کے دجل وفریب کو واضح کرکے
امت کو صحیح راہ پر گامزن کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔۔۔۔انشاء اللہ
آخر میں بھائیوں سے گزارش ہے اس پوسٹ کو مناسب جگہ پر منتقل فرمائیں جہاں علماء اس کا احسن طریقے سے جواب دے سکیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
دونوں فریق قرآن وسنت کے مطابق ایک دوسرے کے مسائل کو دیکھ لیں ، ایک دوسرے کی کتابوں سے غیر اخلاقی چیزیں ڈھونڈنے کا نہ کوئی علمی فائدہ نہ روحانی ۔ صرف مخالف کو زچ کرنا ۔
غیر مقلدین کی کتابوں میں لکھا ہے کہ اپنی بیوی سے اسکی دبر میں جماع کرنا جائز ہےنعوذ باللہ،جس پر ہمارےبھائی نے جواب دیا کہ نہ ہی تو میں نے کہیں پڑھا ہے اور نہ کسی سے سنا ہے تم نے بات کی ہے لہذا دلیل دینا تم فرض ہے جو کہ وہ وقتی طور پر نہیں دے سکےاور آئندہ نشست میں دینے کا وعدہ کیا۔اور ساتھ میں یہ بھی سوال کئے کہ منی کو غیر مقلد پاک سمجھتے ہیں اور کھانا بھی جائز سمجھتے ہیں
اس طرح کی باتوں کاحوالہ مانگیں ، ہمارے بزرگوں کی عبارات ان کے الفاظ میں پیش کی جائیں ، تو ہم ان کے قبول یا تردید کا فیصلہ کریں گے ، نہ کہ کسی کے بیان کردہ اپنے معانی و مفاہیم کو ۔
اہل حدیث پر اس طرح کے زیادہ اعتراضات علامہ وحید الزمان کی نزل الابرار وغیرہ سے کیے جاتے ہیں ، فورم پر اس حوالے سے کافی سال پہلے تفصیلی گفتگو ہوچکی ہے ، تفصیل یہاں دیکھی جاسکتی ہے :
نزل الأبرار کی عبارات
اس کے علاوہ دیوبندیوں اور احناف کی کتب میں جوننگِ اخلاقیت اور قرآن و سنت سے واضح انحراف موجود ہے اسکو حوالہ جات کے ساتھ سوال کے جواب میں پوسٹ کیا جائے۔
اس میں کوئی شک نہیں ، نمونہ ایک یہاں دیکھ لیں ۔
محترم بھائیو کیا فورم پر کوئی بھی مسلک حق اہلحدیث کا دفاع کرنے کیلئے تیار نہیں؟
کوئی بھی اعتراض گوگل پر لکھیں ، مکمل تفصیلات آپ کے سامنے آجائیں گی ، یہ سب موضوعات ، کتابوں کے اندر تفصیل موجود تو ہیں ہی ، البتہ نیٹ پر بھی ان کی اکثریت موجود ہے ۔ لہذا اگر ان بحثوں کی تکرار سے اکتا کر اگر کوئی ان میں دلچسپی نہیں رکھتا ، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کو مسلک اہل حدیث کے دفاع میں دلچسپی نہیں ۔ ابتسامہ ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
بات اگر دفاع کی هے تو اولا الزام ثابت کرنے کے لیئے کہا جائے ۔ جب الزامات ہی ثابت نا کیئے جاسکیں گے تو یوں سوچنا چاہیئے کہ فلاں ہمیں کیوں اکسا رها هے ؟ کیوں اشتعال دلوا رہا هے؟
بہرحال وہ اپنے جال میں کئیوں کو چهاپ لیتے ہیں ۔ نتیجہ! وقت کا ضیاع ہی هے فقط ۔ آپ اس فورم کے کئی تهریڈ میں اس کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔
همیں علم حاصل کرنا چاہیئے اور اپنی کوتاہیاں ، غلطیاں اور گناہ یاد کرتے هوئے اللہ سبحانہ و تعالی سے معافیاں مانگتے رهنا چاہیئے اس یقین کے ساتہ کے هماری نیکیاں ضائع هونیوالی نہیں ہیں ۔
والسلام
 

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لنک کام نہیں کررہا بلکہ یہ میسج آرہاہے
You do not have permission to view this page or perform this action.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لنک کام نہیں کررہا بلکہ یہ میسج آرہاہے
You do not have permission to view this page or perform this action.
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کون سا لنک ؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
Top