بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّه كَانَ فَاحِشَةً وَ سَآءَ سَبِیْلًا۳۲
اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بیشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بری راہ .
سب نوجوانوں تک میرا یہ پیغام پونچھا دیں ممکن ہے کہ کسی کے دل میں اتر جائے میری بات....سمرۃ بن جندب رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
.
رات میرے پاس دو آنے والے آۓ اورمجھے اٹھا کراپنے ساتھ لے گۓ ۔۔۔۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہم اس سے آگے چلے تو تنور جسی چيز کے پاس آۓ تواس میں شوروغوغا اورآوازیں سی پیدا ہورہی تھیں ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے ہیں کہ ہم نے اس میں جھانکا تواس میں مرد وعورت بالکل ننگے تھے اوران کے نیچے سے آگ کے شعلے آتے اوران کی شعلوں کے آنے سے وہ شورو غوغا کرتے ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے ان دونوں سے پوچھا یہ لوگ کون ہیں ؟۔۔۔۔ وہ کہنے لگے : وہ جوتنور جیسی چيز میں لوگ تھے وہ سب زنا کرنے والے مرد وعورتیں تھیں ,,,,,,
صحیح بخاری حدیث نمبر ( 6525)