عابدالرحمٰن
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 18، 2012
- پیغامات
- 1,124
- ری ایکشن اسکور
- 3,234
- پوائنٹ
- 240
جو ہم نے گھر میں اب ڈالا ہے آٹا
وہ حاصلؔ دیکھنے والا ہے آٹا
کچھ ایسی سختیاں گزری ہیں اس پر
تھا پہلے لال اب کالا ہے آٹا
یہاں ادنیٰ کے بھی لالے پڑے ہیں
وہ کہتے ہیں بہت اعلیٰ ہے آٹا
حکومت پانی پانی ہو گئی ہے
سو پوری قوم کا گیلا ہے آٹا
بدل دیجے مثالِ ''جوئے شیر'' اب
بہت مشکل سے اب ملتا ہے آٹا
سبھی حسرت سے اس کو تک رہے ہیں
جو خوش قسمت کہ لے آیا ہے آٹا
ہر اک اب دوسرے سے پوچھتا ہے
کہیں کیا آپ نے دیکھا ہے آٹا
امانِ جاں اگر مقصود ہے تو
نہ کہنا اب بہت مہنگا ہے آٹا
جنابِ صدر کا فرمان ہے یہ
ہمارے ملک میں سستا ہے آٹا
بشکریہ:شاہین اقبال اثر
وہ حاصلؔ دیکھنے والا ہے آٹا
کچھ ایسی سختیاں گزری ہیں اس پر
تھا پہلے لال اب کالا ہے آٹا
یہاں ادنیٰ کے بھی لالے پڑے ہیں
وہ کہتے ہیں بہت اعلیٰ ہے آٹا
حکومت پانی پانی ہو گئی ہے
سو پوری قوم کا گیلا ہے آٹا
بدل دیجے مثالِ ''جوئے شیر'' اب
بہت مشکل سے اب ملتا ہے آٹا
سبھی حسرت سے اس کو تک رہے ہیں
جو خوش قسمت کہ لے آیا ہے آٹا
ہر اک اب دوسرے سے پوچھتا ہے
کہیں کیا آپ نے دیکھا ہے آٹا
امانِ جاں اگر مقصود ہے تو
نہ کہنا اب بہت مہنگا ہے آٹا
جنابِ صدر کا فرمان ہے یہ
ہمارے ملک میں سستا ہے آٹا
بشکریہ:شاہین اقبال اثر